Daily Bible Story in Urdu | Genesis | How did God make us and The world?
![]() |
Genesis- Creation of the World |
خُدا
کا دُنیا بنانا
بہت مدت گزری جب ابھی وقت بھی شروع نہیں ہوا تھا
کہ ہماری دنیا بالکل ویران اور سنسان تھی۔ تب خُدا نے اِس میں ترتیب اور خوبصورتی
پیدا کی۔
اور خُدا نے کہا کہ رَوشنی ہو جا اور رَوشنی ہو
گئی۔ اور خُدا نے دیکھا کہ رَوشنی اچھّی ہے اور خُدا نے رَوشنی کو تارِیکی سے جُدا
کِیا۔
اِس کے بعد اُس نے جوش سے موجیں مارتے سمندر کو حکم دیا کہ: " پیچھے ہٹ جا اور خشکی یعنی زمین ظاہر ہو۔"
چنانچہ خُشک زمین ظاہر ہوئی۔ زمین خالی اور ویران تھی۔ سوائے سمندر کی لہروں اور
ہوا کے شور کے ہر طرف خاموشی ہی خاموشی تھی۔ اِس "زمین کو حکم دیا کہ: " جڑی بوٹیاں، پودے اور درخت اُ گا۔
! سبز پتیوں اور شوخ رنگوں کے تازہ
پھول کیسے خوبصورت لگتے ہوں گے
خُدا نے آسمان بھی بنایا۔اب خدا نے حکم دیا کہ: " وہاں دن میں سورج چمکے اور رات کو چاند روشنی دیا کرے۔ "
اُس نے ستارے
بھی بنائے تاکہ اندھیرے میں چمکے اور ایسا ہی ہوا۔
سمندر ابھی تک خاموش اور خالی تھے۔
چنانچہ خدا نے جاندار بنائے کہ پانی میں تیریں اور کھیلیں۔ اُس نے ننھی ننھی مچھلیوں
سے لے کر بڑی بڑی وہیل مچھلیوں تک سب کو بنایا۔ اُس نے پرندے بنائے کہ درختوں میں
اڑتے اور سریلے راگ گاتے پھریں۔ یہ دنیا بے حد خوبصورت اور دلکش ہوگئی۔ خُدا نے یہ
دیکھا کہ یہ سب کچھ بہت اچھا ہے۔
لیکن زمین پر خشکی ابھی تک خالی تھی۔
چنانچہ خدا نے جانور اور مویشی بنائے۔ اس نے چھوٹے چھوٹے سمور دار جانور اور نہایت
بڑے بڑے اور طاقتور جانور بھی بنائے۔ خدا کے بنائے ہوئے اِن جانوروں اور درندوں سے
جنگلوں، میدانوں اور کھیتوں میں زندگی آگئی۔
خُدا نے مچھلیوں، پرندوں اور ہر قسم کے جانداروں کو حکم دیا کہ : " اپنی اپنی نسل کے مطابق بچے پیدا کرو تاکہ دنیا بھر جائے۔ اور ہر کوئی اپنے
"اپنے کاموں میں مصروف ہو جائے اور خوش اور مطمئن رہے۔
خُدا نے جو کچھ بنایا تھا اُس سب پر
نظر کی اور کہا،
اچھا ہے۔" "
2 Comments
Praise the Lord GOD.....
ReplyDeleteGod bless you...
ReplyDeletePlease do not enter any spam link in the comment box.