Truth | Story ofTalmud | تالمود کی کہانی
![]() |
In the beginning |
سچائی
جب
خُدا انسان کو پیدا کرنے کو تھا تو فرشتے اُس کے سامنے جمع ہوئے اور ان میں سے کچھ
نے اپنے ہونٹوں کو کھولا اور چلائے کہ اے خالق خُداوند، کیا انسان زمین پر تیری
تعریف کریں گے جیسے ہم آسمان میں تیرے جلال کے لیے گاتے ہیں!
لیکن دوسروں نے کہا کہ:
اے قادر مطلق بادشاہ ، ہماری سن اور انسان کو پیدا نہ کر! کیوں کہ آسمانوں کی جلالی مطابقت جو تو نے زمین پر بھیجنی ہے انسان کے”
ذریعے تباہ و برباد ہو جائے گی ۔"
جب دلیلیں پیش کرنے والے لشکر پر خاموشی چھا گئی تب رحم کا فرشتہ فضل کے تخت کے سامنے حاضر ہو کر گھٹنوں کے بل جھکا ۔ اس نے بڑی شیریں آواز میں اِلتجا کی کہ:
"اے
باپ ، تو انسان کو اپنی شبیہ پر پیدا کر! اور میں آسمانی ترس سے اُس کے دل کو بھر
دوں گا اور ہر زندہ چیز کے لیے اُس کے دل میں “ہمدردی ڈلوں گا اور کیا وہ اِس سبب سے تیری تعریف نہ کریں گے ۔
تب
رحم کا فرشتہ رک گیا اور امن کا فرشتہ آنسوؤں سے بھری آنکھوں کے ساتھ یوں بولا کہ:
اے
خُداوند اسے پیدا نہ کر! وہ تیرے امن کو برباد کر دے گا اور یقیناً اِس کی آمد پر
خون بہے گا ۔ زمین پر پریشانی ، دہشت اور جنگ کا"
"بدنما داغ لگے گا اور تو زمین پر
اپنے کاموں میں خوشگوار جگہ نہ پائے گا ۔
تب انصاف کا فرشتہ سخت لہجے میں بولا کہ:
"اے خُدا ، تو اس کی عدالت کرے گا اور وہ میری مرضی کے مطابق ہو
گی۔"
پھر
سچائی کا فرشتہ نزدیک آیا اور کہا کہ:
"اے سچائی کے خُدا، رک جا! کیوں کہ تو انسان کے ساتھ جھوٹ کو
زمین پربھیجے گا۔"
تب
ہر طرف خاموشی چھا گئی اور گہری خاموشی میں الہٰی حکم آیا کہ:
0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.