What is Talmud ? What is it's purpose-In Urdu? Talmud kia hai? Talmud ka maqsad kia hai?

 What is Talmud? What is its purpose-In Urdu? Talmud kia hai ? Aur iss ka maqsad kia hai? 

Are Talmud and Torah the equivalent?
What is Talmud?


           تالمود

یہودی قانون اور روایت کا مجموعہ جس میں مشناه اور گیمارہ شامل ہیں۔

یہودی ایمان رکھتے ہیں کہ توریت دو طرح کی ہے؛

۱۔ لکھی ہوئی تو ریت

 ۲۔   زبانی توریت 

 ۱۔    لکھی ہوئی توریت

یہ موسیٰ کی جانب سے اُن باتوں کی ہو بہو نقل تھی جو حق تعالیٰ کے منہ سے نکلتے تھے، موسیٰ کی پانچ کتابیں اِس کی تحریری شکل ہے۔

۲۔ زبانی توریت

 یہودیوں کے مطابق زبانی توریت میں وہ روایات شامل ہیں جو کہ کوه سینا پر موسیٰ کو دی گئی تھیں، تاہم انہیں قلم بند نہیں کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں وہ تفاسیر اور فیصلے بھی شامل ہیں جو کہ ایک نسل کے خرد مندوں کی جانب سے تشکیل دیے گئے تھے۔

 

زبانی توریت میں مندرجہ ذیل باتیں شامل ہیں:

۱۔ موسیٰ کی جانب سے سکھائے گئے توریت کے متن کے روایتی معنی جو کہ نسل در نسل چلے آتے ہیں۔

۲۔ ایسی شریعت اور اصول جو کہ زبانی روایت کے طور پر موسیٰ کی جانب سے سکھائے گئے تھے۔

۳۔ روایتی اصولوں اور تربیت کی تفسیر کے اصولوں کو اپناتے ہوئےخردمندوں کی تشریح اور تفسیر۔ 

۴۔ شریعت کی حفاظت کے لیے قوانین ۔

 ۵۔  مزید قوانین کی ترویج جو عام لوگوں کی بھلائی کے لئے ہو یا وقت اور حالات کی خاص ضرورت کے جواب میں ہوں۔ 

 

یہودی ایمان رکھتے ہیں کہ زبانی توریت بھی یکساں طور پر زندہ خدا کے الفاظ کا درجہ رکھتے ہیں۔ 

تالمود دو جدا کاموں کا مجموعہ ہے:

۱۔ مشناه

جو کہ بنیادی طور پر یہودی شریعت کے احکام کا مجموعہ ہے جو عبرانی میں لکھی گئی اور اسرائیل میں تقریباً دو سو سال بعد از مسیح کے قریب اشاعت کے لیے ترتیب دی گئی۔ 

۲۔ گیمارہ

مشناه پر کی گئی ربیوں کی تفاسیر اور مباحثوں کا مجموعہ ہے۔ یہ عبرانی اور آرامی میں لکھی گئی اوراسرائیل اور بابل میں اگلےتین سو سال تک اس پر کام ہوتا رہا۔

                تالمود دو طرح کی ہے

۱۔ یروشلیمی تالمود

۲۔ بابلی تالمود

بابلی تالمود جو کہ یروشلیمی تالمود کے بعد اشاعت کے لیے ترتیب دی گئی اور زیادہ بڑے پیمانے پر مانی جاتی ہےاور زیادہ بااختیار مانی جاتی ہے۔

 

 تالمود کہتی ہے کہ خدا نے موسیٰ کو زبانی شریعت بھی دی۔اور اِس کے بعد خُدا نے موسیٰ سے کہا کہ وہ اسے یہودیوں کے بڑوں کو سونپ دے۔ 

اور یہودی بزرگوں کو خدا کی شریعت کے بارے میں تین کام کرنے تھے۔

      ۱۔ عدالت کا کام سوچ بچار کے ساتھ کریں دوسرے الفاظ میں خدا کی شریعت کا نفاذ مناسب طور پر کریں۔ 

 ۔  بہت سے شاگرد تیار کریں تاکہ اگلی نسل میں بھی ایسے لوگ موجود ہوں جو کہ شریعت کا نفاذ مناسب طور پر کر سکیں۔ ۲

 ۳ ۔   اور بنیادی یہی وجہ ہے کہ شریعت کے گرد ایک حفاظتی باڑ قائم کریں۔ اِس کےگِرد اس طور پر دیوار کھڑی کر دیں، جس سے          آپ اِس کی حفاظت کر سکیں اسے حملوں کا شکار نہ ہونے دیں۔ اسے محفوظ کے لیں۔

  

سو اول، مناسب طور پر اس کا نفاذ کریں، اس کے نفاذ کے لئے دوسروں کو تیار کریں اور اس کی حفاظت کریں یعنی وہ شریعت کے محافظ تھے۔ 

 مسیحی لوگ تالمود کو باقی کلام مقدس کی طرح خدا کے الہام سے لکھا گیا نہیں سمجھتے ہیں۔ مسیحیوں کے لیے تالمود کا مطالعہ یہودیوں کی تفسیر کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ایک زبردست طریقہ ہو سکتا ہےلیکن، تالمود کو خدا کا مستند کلام ہرگز نہیں سمجھا جانا چاہیے۔

 What is Talmud? What is its motivation In Urdu? 

Talmud kya hai? 

Talmud ka maqsad kya hai? 

Is the Talmud in the Bible? 

Are Talmud and Torah the equivalent?

If you want to get all the latest content delivered straight to your inbox.

Join our WhatsApp Group : 

Christian Daily Motivation


Sharing is caring...

If you like this share it with your dear one's.


       

 


Post a Comment

0 Comments