Try Not To Censure Others: Daily Motivation In Urdu

Try Not To Censure Others: Daily Motivation In Urdu

Censure not, and you won't be denounced.
Censure

دوسروں کی مذمت نہ کریں

آپ کا مخاطب سراسر غلطی پر ہو سکتا ہے۔لیکن وہ اپنےآپ کو ایسا ہرگز نہیں سمجھتا کسی طور پر بھی اُس کی مذمت نہ کیجئے۔اِسطرح وہ آپ کی شخصیت کو سحر انگیز محسوس نہیں کرے گا۔ آپ سے دور بھاگے گا۔ مذمت تو ہر بیوقوف کر سکتا ہے۔ اُسے سمجھنے کی کوشش کیجئے۔ صرف سمجھدار، تحمل مزاج اور اعلیٰ صفات کے لوگ ہی دوسروں کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

 ہر انسان کی سوچ اور فعل کا کوئی سبب ہوتا ہے۔ اُس راز نہاں کو ڈھونڈ نکالیے، آپ پر اُس کے اعمال بلکہ اُس کی ساری شخصیت واضح ہو جائے گی۔

 آپ ایمانداری کے ساتھ یہ کوشش کیجئے کہ اپنے آپ کو مخاطب کی جگہ رکھ کر سوچئے اگر آپ اپنے دل سے یہ سوال کریں گے۔

 اگر میں اُس کی جگہ ہوتا تو میرے احساسات اور ردِعمل کیا ہوتے؟ تو آپ کا کام بہت آسان ہو جائے گا اور آپ فضول کوفت سے بھی بچ جائیں گے کیونکہ ہمیں وجہ پسند ہو تو ہم نتیجے کو بھی پسند کریں گے اِس کے علاوہ انسانی تعلقات کے بارے میں ہمارے علم میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا اور آپ کی اپنی شخصیت بھی دوسروں کے لیے سحر انگیز ہو جائے گی۔ ایک منٹ کے لیے توقف کیجئے۔ ذرا ٹھہر کے غور کیجئے کہ آپ اپنے معاملات میں کتنی گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور اِس کے مقابلے میں دوسروں کے معاملات کو کس طرح سرسری نظر سے دیکھتے ہیں۔ اِس بات کو اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے کہ دنیا کا ہر شخص آپ ہی کی طرح سوچتا ہے۔ اگر آپ یہ جان جائیں گے تو دنیا کے ہر کام کو پا جائیں گے۔

 دوسرے لفظوں میں آپ یہ جان لیں گے کہ لوگوں سے کامیاب طرزِ سلوک کی بنیاد دوسرے آدمی کے نقطہ نظر کو ہمدردی سے سمجھنے کی کوشش پر ہے۔

  اگر آپ کسی شخص کے پاس کسی کام سے جائیں تو چند لمحوں کے لیے اپنی آنکھوں کو بند کیجئے اور تمام معاملے پر اُس شخص کے نقطہ نظر سے سوچنے کی کوشش کیجئے۔ اپنے دل سے سوال کیجئے۔ وہ آدمی اِس کام کو کس طرح بخوشی کرنے پر تیار ہو جائے گا۔ اِس میں وقت ضرور لگے گا لیکن دوستانہ تعلقات پیدا ہوں گے اور کسی قسم کی بدمزگی پیدا ہوئے بغیر آپ کے لیے بہتر نتائج پیدا ہوں گے۔

نتیجہ:

دوسروں کے نقطہ نظر پر غور کیے بغیر اُن کی مذمت کرنا اچھی بات نہیں ہے اِس سے آپ کا امیج خراب ہو سکتا ہے اور آپ زِندگی کے معاملات میں زیادہ کامیابی بھی حاصل نہیں کر سکتے۔


 Try not to censure others. 

Censure. 

Judgment. Try not to pass judgment on others. 

Censure not, and you won't be denounced.


If you want to get all the latest content delivered straight to your inbox.

Join our WhatsApp Group : 

Christian Daily Motivation


Sharing is caring...

.If you like this share it with your dear ones


 

Post a Comment

0 Comments