How might I develop myself consistently?: Daily Motivation In Urdu
![]() |
| What is self-improvement ideas? |
خود کی بہتری کے لئے 10 نکات
خود کی بہتری - ایک ایسا سفر جس میں ہم میں سے بیشتر اپنے آپ
کو ترقی کےکسی نہ کسی موڑ پر پا تے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ہم خود کو ترقی کے لئے
جدوجہد کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔
خود کی بہتری کے لئے 10 نکات یہ ہیں۔ کیوں نہیں اِن کو آزما کر دیکھیں؟
اپنے اہداف طے کریں.1
اگر آپ اپنی ذاتی ترقی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو
اپنی زندگی میں ہمیشہ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ اگر آپ اپنی
ترقی کے لیےمستقبل کی فکر نہیں کرتے تو اِس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی موجودہ
صورتحال سے خوش ہیں ۔ایسا کرنا آپ کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گا۔ اور آپ
ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائے گے، آپ اپنے دوستوں، رشتےداروں سے ترقی کی راہ
میں بہت پیچھے رہ جائیں گے۔
اگر آپ بھی اپنے دوستوں کی طرح کسی مقام پر پہنچنا چاہتے ہیں
تو آپ کو سب سے پہلے اپنی منزل طے کرنا پڑے گی، پھر ہی آپ ایک کامیاب انسان بن
پائیں گے۔
اعلی نظم و ضبط اپنائیں .2
اگر آپ اپنی زِندگی میں بہت اچھا مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو
اعلی نظم و ضبط کو اپنانا ہو گا۔پھر ہی آپ اپنے اُس مقام کو پا سکیں گے۔ اگر آپ
ایک دو دن خوب محنت کرتے ہیں اور بعد میں آپ کسی اور کام میں مصروف ہو جاتے ہیں تو
آپ کبھی بھی کامیاب نہیں ہو پائیں گے۔آپ کی زِندگی ویسی ہی رہے گی جیسی پہلے
تھی۔آپ ایک اوسط درجے کی زندگی ہی گزار ے گے۔
مثبت سوچیں.3
جب آپ مثبت سوچتے ہیں تو آپ اپنی بہترین کارکردگی کو سامنے لاتے ہیں۔
آپ کی مثبت سوچ آپ کی منفی خود کلامی کم کر دے گی۔ آپ کبھی بھی مایوس نہیں ہوں گے۔
آپ کے مثبت خیالات ، آپ کے اندر مثبت قوت کو جنم دیں گے۔آپ دُنیا کو ایک نئے انداز
سے دیکھنے لگیں گے۔آپ برے لوگوں میں بھی اچھائی کو دیکھ لیں گے۔آپ زِندگی کے روشن
پہلو کو دیکھ سکیں گے۔اور جب آپ ایسا کریں گے تب آپ کے لیے سارے کام آسان ہو جائیں
گے۔اور آپ جو چاہتے ہیں وہ آپ پا لیں گے۔
روزانہ ورزش کریں.4
ہر روز ورزش کریں۔ روزانہ ورزش کرنے سے آپ تندرست رہیں گے ۔
ورزش ڈپریشن کو دور کرنے اور اچھا محسوس کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ آپ کسی بھی
کامیاب انسان کو دیکھ لیں وہ ہر روز ورزش کرتا ہے۔
شکریہ ادا کریں.5
جب آپ کی زندگی میں کچھ اچھا ہو تو آپ کو اُس کے لئے خُدا کا شکرگزار
ہونا چاہیے۔ ایسا کرنے سے یقین کریں کہ آپ کو اور بھی اچھی چیزیں ملیں گی۔ شکریہ ایک
حیرت انگیز تحفہ ہے جو آپ کی انگلی کے دہانے پر ہے۔ ہر روز آپ اِس تحفےکا استعمال
کریں اور ہر روز زِندگی کے ہر شعبے میں ترقی کرتےجائیں۔ اُن تمام نعمتوں کی لسٹ
بنائیں جو خُدا نے آپ کو دیں ہیں اور ہر نعمت کے آگے خُدا کا شکر ہو لکھتے جائیں۔
آپ دیکھیں گے کہ مفت میں خدا نے آپ کوکتنی زیادہ نعمتوں سے نواز رکھا ہے۔
قدر کریں.6
جیسا کرو گے ویسا بھرو گے۔
جب ہم دوسروں کی قدر نہیں کرتے تو وہ لوگ بھی ہماری قدر نہیں کرتے۔
جب آپ سب کی عزت کرنا سیکھ لیں گے تو ، آپ دیکھیں گے کہ آپ خود کو
بہتر بنا رہے ہیں۔ جب آپ ایسا کرتے ہیں تو ، دوسرے آپ کی تعریف کرتے ہیں اور آپ کو
کسی نہ کسی طرح سے اجر بھی ملے گا۔
مراقبہ.7
مراقبہ ایک طاقتور آلہ ہے جو آپ کو اپنا دماغ صاف کرنے ، خوشی
بڑھانے اور منفی خیالات کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔
ہر روز آپ اپنے لیے بیس منٹ ضرور نکالیں، تنہائی میں وقت گزاریں، کسی
پارک میں، سمندر کے کنارے، یا رات کو کھلے آسمان کے نیچے ، اپنی آنکھیں بند کر لیں
اور خاموشی میں لمبی لمبی سانسیں لیں اور کچھ بھی نہ سوچیں ، بس خُدا کی قدرت کو
محسوس کریں درختوں کو، سمندر کو، ستاروں کو اپنی بند آنکھوں سے اپنے تصور کی آنکھ
سے دیکھیں ، اپنی دُنیا کو بھول کر خُدا کی اِن بنائی ہوئی چیزوں کو دیکھیں۔ ایسا
کرنے سے آپ اپنی تمام تر پریشانیوں کو بھول جائیں گے۔
واقعی آپ کی زندگی کو تبدیل کرنے میں یہ ایک اہم جزو ہے۔
زیادہ سیکھیں.8
ہر روز 15 سے 30 منٹ تک اپنی دلچسپی رکھنے والے مضمون کا مطالعہ کرنے
کے لئے وقت نکالیں۔ گر آپ ایک والد یا ماں ہیں تو والدین کے ٹاپک کو گوگل پر سرچ
کریں اور اِس کے بارے میں15 سے 30 منٹ تک پڑھیں، اگر آپ سٹوڈنٹ ہیں، اگر آپ
کاروباری آدمی ہیں ، آپ جو بھی ہیں، اپنے فیلڈ کے مطابق گوگل پر سرچ کریں۔
اِس سے آپ کی ذہانت میں اضافہ ہوتا ہے اور آپ کے اعتماد میں اضافہ
ہوتا ہے۔
اپنے خیالات پر قابو رکھیں .9
اگر آپ اپنی زندگی پر قابو پانا چاہتے ہیں تو اپنے خیالات پر قابو
پانا آپ کے لئے بہت ضروری ہے۔ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے افکار انتشار کا
شکار نہ ہوں۔ اپنے خیالات کو مثبت بنائیں اور اپنی بری سوچوں کو ختم کر دیں اور
اُن کی جگہ اچھی سوچوں کو پروان چڑھنے دیں۔ ایسا کرنا آپ کو اور زیادہ مضبوط بنائے
گا۔ یہ خود کی بہتری کا ایک کلیدی حصہ ہے۔
اپنے آپ کو منظم کریں.10
اپنے دن کو منظم کرنے کے لئے ٹائم ٹیبل بنائیں تاکہ آپ اُن
سرگرمیوں پر وقت ضائع نہ کریں جن کی کوئی اہمیت نہیں ہے اِس طرح آپ زیادہ اہم
باتوں پر توجہ مرکوز کرنے میں زیادہ وقت گزار سکتے ہیں۔
How might I develop myself consistently?
What is personal development thoughts?
10 hints for personal development and inspiration.
How to develop yourself throughout everyday life?

0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.