How Do You Remember People's Names?: Daily Motivation In Urdu

How Do You Remember People's Names?: Daily Motivation In Urdu

Is it easy for you to remember people's names?
Why is important to remember people's names?


نام یاد رکھیے

ہر آدمی دنیا بھر کے دوسرے آدمیوں کے مقابلے میں اپنے نام سے زیادہ محبت کرتا ہے۔ کسی آدمی کا نام یاد رکھیے اور احترام سے بلائیے۔ آپ اگر اُس کے نام کو بھول جائیں، غلط لکھیں یا بولیں تو سمجھئے کہ آپ کو بڑا نقصان پُہنچا۔

 دنیا کے بہت بڑے ارب پتی صنعت کار اینڈریو کارنیگی کی یہی پالیسی تھی یعنی اپنے دوستوں اور تاجر پیشہ دوستوں کے نام یاد رکھنا اور اُن کا احترام کرنا۔

 اُس کی روز افزوں ترقی اور شہرت کا یہی راز تھا۔ وہ اس بات پر نازاں تھا کہ وہ اپنے اکثر مزدوروں کے نام جانتا ہے اور اسے فخر تھا کہ جب وہ اپنے فولاد سازی کارخانے کا خود انچارج تھا تو وہاں ایک بھی ہڑتال نہیں ہوئی تھی۔

لوگ اپنے نام کے اس قدر دیوانے ہوتے ہیں کہ وہ اپنے نام کو ہر قیمت پر دوام بخشنے کی سعی کرتے ہیں۔ آج سے نصف صدی پہلے یورپ اور امریکہ کے رئیس آدمی اُن مصنفین کو مالا مال کر دیتے تھے جو اپنی تصانیف کو اُن کے نام سے معنون کرتے تھے۔ یہ سلسلہ آج بھی کسی نہ کسی طور جاری و ساری ہے۔ بہت سے اصحاب ناموں کو محض اس لیے یاد نہیں رکھ سکتے کہ وہ ان ناموں پر توجہ دینے، اُنہیں بار بار دہرانے اور اُنہیں اپنے ذہن پر نقش کرنے کے لئے وقت نہیں نکال پاتے یا محنت نہیں کرتے۔ وہ اکثر یہ بہانہ کرتے ہیں کہ وہ بے حد مصروف ہیں حالانکہ لوگوں کی خوشنودی حاصل کرنے اور لوگوں کو عزت بخشنے کا سب سے آسان اور روشن اور اہم طریقہ اُن کے نام یاد رکھنے کی صلاحیت ہے،لیکن ہم میں سے کتنے لوگ اس بات سے آگاہ ہیں؟

ہمارا کسی اجنبی سے تعارف ہو تو ہم اُس سے بات چیت تو کر لیتے ہیں لیکن اُس سے رخصت ہوتے وقت اُس کا نام تک فراموش کر دیتے ہیں۔ ایک سیاست دان سب سے پہلا سبق یہی سیکھتا ہے کہ دوسروں کے ناموں کو یاد رکھے۔ کسی رائے دینے والے کا نام یاد رکھنا سیاست ہے۔ اُس کو بھول جانا بہت بڑی بھول ہے۔

نام یاد رکھنے کی قابلیت جتنی سیاست میں ضروری ہے اتنی ہی لازمی تجارت اور سماجی تعلقات میں ہے اور اس کہ لئے قربانیوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ 

بقول ایمرسن،"خوبیاں قربانیوں سے پیدا ہوتی ہیں۔"

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی شخصیت سحر انگیز ہو اور آپ لوگوں کے دلوں میں بسیں تو متعلقہ لوگوں کے نام زیادہ سے زیادہ یاد رکھیں اور اُنہیں پوری اہمیت اور احترام دیں۔ 

نتیجہ: 

یاد رکھیں کسی آدمی کے لئے اُس کا نام سب سے میٹھی اور اہم آواز ہے۔

How might you recall individuals' names? 

Is it simple for you to recall individuals' names? 

For what reason is it critical to recollect individuals' names? 

The significance of recalling names. 

How Do You Remember People's Names?

Post a Comment

0 Comments