How to quit feeling inferior? Daily Motivation In Urdu
![]() |
| I feel mediocre in light of my looks |
احساس کمتری سے گریز
آپ
کو اپنے خیالات اور ذات میں اگر کبھی دوسروں کی نسبت کُچھ فرق محسوس ہو تو اِس کی
وجہ یہ ہرگز نہ سمجھ لیجئے کہ اُن کے مقابلے میں آپ کسی لحاظ سے کمتر ہیں یا اُن
جیسی لیاقت اور ذہانت نہیں رکھتے۔ ایسے خیالات پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے
کہ آپ غیر محسوس طور پر اپنے ذہن کی گہرائیوں میں ایسے احساس جرم کی پرورش کرنے
لگتے ہیں جو حقیقتاً آپ سے کبھی سرزد نہیں ہوا۔ اِس طرز فکر کی جڑیں بچپن تک پھیلی
ہوتی ہیں۔ اگر والدین کا رویہ کسی بچے کے بارے میں انتہا پسند نہ ہو یا وہ اس کے
ساتھ فطری شفقت اور محبت سے پیش نہ آئیں تو بچے کے ذہن میں ازخود ایک مجرمانہ
احساس پیدا ہو جاتا ہے، وہ سمجھتا ہے میری ذات میں ضرور کوئی برائی ہے۔ جس کی وجہ
سے ماں مجھ سے پیار نہیں کرتی۔ رفتہ رفتہ وہ اپنے دلی جذبات برملا اظہار کی جُرات
کھو بیٹھتا ہے اور اپنی ذات کے محدود کھول میں سمٹ کر کڑھنا شروع کر دیتا ہے۔ عقل
مند والدین اِس کی نوبت نہیں آنے دیتے اِس سے آدمی کی شخصیت بری طرح متاثر ہوتی ہے
اور اپنی فطری دلکشی اور جاذبیت کھو بیٹھتی ہے۔ وہ آدمی کام کا نہیں رہتا۔ یہ صورت
حال خاصی تشویشناک ہے۔
لیکن یقین جانیے جس طرح آپ کو پرانا لباس بدن سے اتار کر
پھینکتے ہوئے کوئی تکلیف نہیں ہوتی۔ یا ذرا سا وقت صرف نہیں ہوتا، ٹھیک اسی طرح
اگر کوشش کریں تو آپ اُس ذہنی قید سے پل بھر میں رہائی حاصل کر سکتے ہیں۔
جب کبھی آپ کے ذہن میں اپنی کمتری یا کم مائیگی کے احساسات
پیدا ہونے لگیں اُنہیں فوراً جھٹک دیں اِس مقصد کے لیے آپ کو اپنی پوری صلاحیتیں
بروئے کار لانا پڑے گی۔ کیونکہ انسان جونہی اِن فاسد خیالات سے پیچھا چھڑانے کے
لیے کوئی عملی قدم اٹھانے کا ارادہ کرتا ہے۔ اُن خیالات کی طرف سے مزاحمت شروع ہو
جاتی ہے۔یہ اپنے وجود کی بقا کے لیے ایک خوفناک جنگ کا آغاز کر دیتے ہیں۔ اِس سے
انسان کی شخصیت دو مختلف حصوں میں بٹ جاتی ہے۔ جسم کا جو حصہ اب تک اِس سے حظ حاصل
کرتا ہے، وہ اُنہیں نکالنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔ یقین جانیے خیالات اور عادات میں
کسی قسم کی نمایاں تبدیلی لانا ایک مضبوط دشمن کے خلاف اعلان جنگ کرنے سے کم نہیں
لیکن ایک بار اگر انسان کو اپنی ذات کی صحیح قدروقیمت اور اہمیت کا احساس ہو جائے
تو پھر وہ اُن کے مقابلے میں ڈٹ جاتا ہے اور آخر کار سرخرو ہوتا ہے۔
How to quit feeling inferior?
At the point when somebody causes you to feel inferior.
I feel inferior to my dearest companion.
I feel mediocre compared to my dearest companion.
I feel mediocre in light of my looks.

0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.