Allow Others To Talk: Daily Motivation In Urdu

Allow Others To Talk: Daily Motivation In Urdu

For what reason don't individuals allow me to talk?
 Contend with your companions in an aware and sound manner




دوسروں کو بولنے دیجئے

اکثر لوگ دوسروں کو اپنا ہم خیال بنانے کی کوشش میں خود حد سے زیادہ باتیں کرنا شروع کر دیتے ہیں۔سیلز مین بلخصوص اِس مہنگی غلطی کے مرتکب ہوتے ہیں۔

دوسرے کو اپنے دل کا غبار نکالنے دینا چاہیے وہ اپنے مسائل اور کام کے متعلق آپ سے زیادہ واقفیت رکھتا ہے۔اِس لیے آپ اُس سے سوال کیجئے اور اُس کی باتیں سنیے۔

اگر آپ کو اُس کی کسی بات سے اتفاق نہ ہو تو آپ ہرگز مداخلت نہ کریں۔یہ خطرناک ہے۔جب تک کہ وہ اپنے امڈتے ہوئے خیالات کو اُگل نہیں دیتا، آپ کی بات پر ہرگز کان نہیں دھرے گا۔ 

اِس لیے صبروتحمل اور فراخ دلی سے اُس کی باتیں سنیے۔ اُس کی باتوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیجئے، اُسے اپنے خیالات پوری طرح بیان کرنے پر اکسائیے۔

فرانسیسی فلسفی لاروش کا قول ہے،"اگر آپ کو دُشمن چاہئیں تو اپنے دوستوں پر سبقت لے جانے کی کوشش کیجئے، اگر آپ دوست چاہتے ہیں تو اپنے دوستوں کو سبقت لے جانے دیجئے۔"

یہ بات کیوں سچی ہے؟ جب ہمارے دوست ہم پر سبقت لے جاتے ہیں تو اِس سے اُن میں احساس برتری پیدا ہوتا ہے اور جب ہم اُن پر سبقت لے جاتے ہیں تو اُن میں احساس کمتری پیدا ہوتا ہے۔ اُن میں ہمارے خلاف حسد پیدا ہو جاتا ہے۔

اہل جرمنی کی ایک کہاوت ہے۔"سچی خوشی وہ کمینی خوشی ہوتی ہے جو ہمیں اُن لوگوں کو مصیبت میں دیکھ کر حاصل ہوتی ہے جن سے ہم حسد کرتے ہیں۔"

دوسرے لفظوں میں سچی خوشی وہ ہوتی ہے جو ہم دوسروں کو مصیبت میں دیکھ کر محسوس کرتے ہیں۔

شاید آپ کے بعض دوست آپ کی کامیابیوں کی بجائے آپ کی ناکامیوں پر زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ لہٰذا ہمیں اپنے کارناموں کا بہت کم تذکرہ کرنا چاہیے۔ ہمیں اعتدال پسندی سے کام لینا چاہیے اِس میں زیادہ فائدہ ہے۔

ہمیں اعتدال پسند اور منکسر المزاج ہونا چاہیے کیونکہ ہم اور آپ کوئی مستقل چیز نہیں ،ہم سب چل بسیں گے۔ زِندگی بہت مختصر ہے پھر اسے ہم دوسروں کے سامنے اپنی بڑائی میں کیوں ضائع کریں۔

دوسرے لوگوں کو بات کرنے پر کیوں نہ ابھاریں۔اِس بات پر ذرا دھیان دیجئے آپ کے پاس بڑائی کرنے کے لئے آخر ہے ہی کیا ہے؟ 

نتیجہ: 

آپ اپنی شخصیت میں سحر پیدا کرنا چاہتے ہیں تو دوسروں کو بولنے کا زیادہ سے زیادہ موقع دیجئے۔ یوں آپ خود بھی پر کشش ہو جائیں گے۔

Allow others to talk. 

My companions never let me talk. 

For what reason don't individuals allow me to talk? 

Contend with your companions in an aware and sound manner. 


Post a Comment

0 Comments