The Significance Of Regard For Other People: Daily Motivation In Urdu
![]() |
| Regard the longings of others. |
دوسروں کی خواہش کا احترام
دنیا
میں ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کی مرضی چلے اس کی خواہشات اور مشوروں پر عمل کیا جائے
آپ دوسروں پر اپنی رائے ٹھونس کر اپنی شخصیت میں سحر پیدا نہیں کر سکتے۔ سچ بتائیے
کیا آپ اپنے خیال پر زیادہ ایمان نہیں رکھتے اگر ایسا ہے تو کیا اپنے خیالات کی
کڑوی گولی کو دوسروں کے گلے میں زبردستی ٹھونسنا بُرا نہیں ہے؟
کوئی آدمی یہ سننا بھی گوارا نہیں کرتا ، تم یہ کرو،تم یہ نہ
کرو۔ ہم سب یہ محسوس کرنا پسند کرتے ہیں کہ ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں اپنی مرضی سے
کر رہے ہیں اور ہم اپنے ہی نظریات پر عمل پیرا ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کے دوسرے لوگ ہم
سے پوچھیں کہ ہماری خواہشات، تمنائیں اور خیالات کیا ہیں۔
آج سے ڈھائی ہزار سال پہلے چین کے ایک فلسفی لاوزے نے کمال کی باتیں کہیں تھیں!" دریا اور سمندر سینکڑوں ندی نالوں سے اِس لیے خراج وصول کرتے ہیں کے وہ اُن سے نچلی سطح پر بہتے ہیں۔ اپنی انکساری کے سبب وہ تمام پہاڑی ندی نالوں پر حکومت کرتے ہیں۔"
اِسی طرح درویش لوگ جو عام انسانوں سے برتری حاصل کرنا چاہتے
ہیں وہ عام لوگوں کے پیچھے چلتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ درویشوں کا مقام خواہ عام
لوگوں سے بہت بلند ہو،لوگ اُن کا بوجھ محسوس نہیں کرتے۔
نتیجہ:
اگر
آپ بھی چاہتے ہیں لوگ آپ سے حسد کی بجائے پیار کریں تو لوگوں سے مشورے طلب کریں۔
زیادہ سے زیادہ اُن کی رائے مانگیں،وہ اِس طرح آپ کی طرف کھنچے چلے آئیں گے۔
Regard the longings of others.
The significance of regard for other people.
For what reason would it be a good idea for us to regard others?
Impacts of showing regard for other people.


0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.