How might I get fruitful throughout everyday life?: Daily Motivation In Urdu

How might I get fruitful throughout everyday life?: Daily Motivation In Urdu

Your prosperity is hanging tight for you.
What is achievement rousing?


کامیابی آپ کی منتظر

رابرٹ جی آلمن کی عمر چار برس کی تھی کہ ایک حادثے میں اُس کی بینائی جاتی رہی۔ اُس کا کہنا ہے،"اندھا ہونے کے بعد ابتدائی چند ماہ مجھ پر بڑے بھاری گزرے، لیکن اِس مصیبت کا ایک فائدہ بھی ہوا اِس نے مجھے اپنی ذات پر اعتماد کرنا سیکھا دیا۔ اِس اعتماد سے مراد وہ بھروسا نہیں  ہے جس سے میں کسی انجانے  مکان کی سیڑھیوں پر  چڑھ سکتا ہوں،بلکہ وہ یقین ہے جس کی بدولت میں خامیوں کے باجود اپنے آپ کو ایک حقیقی جیتا جاگتا فرد سمجھنے لگا، میں نے محسوس کیا، دنیا میں میری بھی کچھ افادیت ہے، معاشرے میں میری ضرورت ہے،میرا وجود بے مصرف نہیں۔"

اسی بے پناہ اعتماد کا نتیجہ تھا کہ آلمن زِندگی بھر بے بصری کے خلاف نبردآزما رہا۔ اُس نے مشکلات کے آگے ہتھیار نہیں ڈالے۔ آج اُس کا شمار قانون، کھیل کود اور نشریات سے تعلق رکھنے والی چند اہم بین الاقوامی شخصیات میں ہوتا ہے۔

کامیابی اور شہرت کسی کی میراث نہیں ہے۔اگر ر    ابرٹ جی آلمن بصارت سے محروم ہونے کے باجود  بھی کامیاب ہو سکتا ہے تو وہ  لوگ بھی یقینا  کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں جن کی آنکھیں سلامت اور دست بازو موجود ہیں۔ قدرت نے ہر انسان کو لامحدود قوتیں عطا کی ہیں۔ اگر وہ اُن  کا ادراک کرےتو اُس کے اندر اپنی ذات پر ایک ایسا اعتماد پیدا ہو جاتا ہے جسے دُنیا کی کوئی مصیبت یا آفت متزلزل نہیں کر سکتی۔ وہ زندگی کے چاہے جس  شعبے سے تعلق رکھتا ہو کامیابی اور کامرانی اُس کے قدم چومے گی۔

ناکام اور روتی بسورتی زِندگی بسر کرنے والوں کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اُنہیں اپنی ذات پر اعتماد نہیں۔ایسےلوگ زِندگی کی جدو جہد میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔ اُن کی ساری عمر یقینا پریشانیوں اور ناکامیوں میں بسر ہو گی۔قدرت نے جو ان گنت صلاحیتیں عطا کر رکھی ہیں اُن کے مقابلے میں اُنہوں نے اپنی ذات کی قیمت بہت کم لگائی ہے۔

 لوگوں کو اپنے سے زیادہ کامیاب دیکھ کر  کسی قسم کے احساس کمتری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں۔ اُن لوگوں کی ساری کامیابیاں اور کامرانیاں اپنی ذات  پر اعتماد  اور بھروسے کی مرہون منت ہیں۔ آپ کے اندر بھی لامحدود قوتیں دفن ہیں۔ اُن سے فائدہ اٹھانے کے لیے قدرت نے آپ کو  دماغ ایسا انمول عطیہ دے رکھا ہے، اِس سے کام لے کر اپنی ذات پر اعتماد بحال کرنے کی کوشش کریں۔

کامیابیاں اور کامرانیاں خود آپ کے قدم  چومنے لگیں گی۔

دوسرے سے حسد  اور اُن کے کارنامے پر جلنے سے  ناکامی اور پریشانی کے سوا اور کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ 

ڈورتھی کارنیگی نے اپنی ایک کتاب "سدا جوان رہئیے" میں  بڑے کام کی باتیں کہی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے دُنیا کا ہر شخص  اپنے  خیالات، نظریات، ذہانت، قابلیت اور صلاحیتوں کے اعتبارسے دوسروں سے مختلف واقع ہوا ہے اُن کے دل و دماغ جس انداز  میں سوچتے  اور عمل کرتے ہیں اُن کی شخصیت اور کردار اسی روشنی میں پروان چڑھتا اور نشوونما پاتا ہے۔ کردار کی صحیح تعمیر اور 

اپنی ذات پر اعتماد بحال رکھنے کے لیے دو تین باتیں نہایت ضروری ہیں:

.1  

تنہائی کے چند لمحات نکال کر اپنی صلاحیتوں اور کارکردگی کا بغور جائزہ لیں۔روزانہ

.2

 بری عادتوں کے خلاف قوت ارادی کا مضبوط حصار قائم کریں اور اُن کی سرکوبی کے لیے اپنی پوری قوت  اور ذہنی وسائل بروئے کار لائیں۔

.3

  زِندگی  کی گہما گہمی اور کاروبار حیات میں پورے جوش و خروش اور سرگرمی سے حصہ لینے  کا مظاہرہ کریں۔

مشہور ماہر نفسیات ایلفر ڈایڈلر کی حالیہ تحقیقات سے یہ بات اب پایہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ جن لوگوں کو اعصابی امراض  کی شکایت لاحق ہوتی ہے اُن  میں سے اکثر اپنی ذات  پر اعتماد سے  محروم ہو جاتے ہیں۔ایک بار  انسان اگر  اس دولت سے محروم ہو جائے تو اس کی بازیافت بڑی مشکل ہوتی ہے۔ ساری عمر دوسروں کی مدد اور سہاروں کا محتاج ہو کر زندگی بسر کرنی پڑتی ہے۔  مختلف ماہر نفسیات نے ایسے لوگوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے چند عملی تجاویز پیش کی  ہیں۔ اِن پرعمل پیرا ہو کر بے شمار افراد اپنی ناکام زِندگی  کی کایا پلٹ چکے ہیں۔  ذرا سی کوشش  اور محنت کر کے دوسرے لوگ بھی اُن کی  بدولت اپنی زِندگی کی کھوئی ہوئی بہاریں دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

نتیجہ

ہمت مردان مدد خُدا

Achievement anticipates you. 

Your prosperity is hanging tight for you. 

What is achievement rousing? 

Achievement is holding up in Urdu. 

How might I get fruitful throughout everyday life? 


Post a Comment

0 Comments