The First Murder on Earth | Pehla Qatal Kis Ne Kia | Daily Bible Story in Urdu

The First Murder on Earth | Pehla Qatal Kis Ne Kia | Daily Bible Story in Urdu

The world's the most established homicide.
Cain and Abel: The primary homicide

 

          پہلا قتل

 خدا ہابل سے راضی تھا مگر اُس نے قائن کا ہدیہ قبول نہیں کیا تھا۔ قائن اپنے بھائی پر بے حد غضبناک تھا۔ وہ اُس سے حسد کرتا  تھا۔ وہ ہابل کا خوش باش چہرہ دیکھتا تو اُس کا غصہ اور تیز ہوجاتا تھا۔ اُس نے فیصلہ کرلیا کہ میں کسی نہ کسی طرح ہابل سے بدلہ لوں گا۔ ایک دن اُس نے ہابل سے کہا:"آؤ کھیتوںمیں سیر کرنے چلیں۔"

 ہابل نے فوراً جواب دیا:" ٹھیک ہے چلتے ہیں۔"اُس نے سوچا شاید میرا بھائی مجھ سے صلح کرنا چاہتا ہے۔ پر سکون کھلے میدان میں سیر کرتے ہوئے قائن کا غصہ اور بھی بھڑکنے لگا حالانکہ اُس کے بھائی ہابل نے اُس سے کوئی بدسلوکی نہ کی تھی۔ ہابل کو ذرا بھی شک نہ تھا اچانک قائن پورے غصے سے اُس پر جھپٹا۔ ہابل سنبھلنے بھی نہ پایا تھا کہ قائن  نے ایک ہی وار سے اسے مار ڈالا۔ وہ اپنے بھائی کی لاش چھوڑ کر واپس چل پڑا۔ اُس نے مڑ کر پیچھے دیکھنا بھی گوارا نہ کیا۔

  تب خدا نے قائن سے پوچھا:" تیرا بھائی کہاں ہے؟"

قائن گھبرا گیا۔ اُس کا دل جیسے بیٹھنے لگا مگر اُس نے سنبھل کر بہت بے پروائی سے جواب دیا:" مجھے کیا معلوم؟ کیا میرا ذمہ ہے کہ ہر وقت اُس کی رکھوالی کرتا رہوں؟"

  خدا نے بڑے رنج کے ساتھ کہا:"قائن تو نے ایسا خوفناک عمل کیوں کیا؟"

 تب قائن نے جان لیا کہ خدا نے سب کچھ دیکھ لیا ہے اور وہ میرے دل میں بھری ساری نفرت اور حسد کو جانتا ہے۔

  خدا نےقائن کہا:" تیرے بھائی کا خون انصاف کے لیے پکار رہا ہے۔ تیری سزا یہ ہے کہ آئندہ سے زمین تیرے لیے اچھی اچھی فصلیں نہیں اگاے گی۔تُو عمر بھر بے گھر رہے گا اور آوارہ پھرتا رہے گا۔"

قائن پکار اٹھا:" میری سزا بہت سخت ہے۔ جو بھی مجھے پائے گا قتل کر دے گا۔"

خُدا نے جواب دیا:" میں تیری حفاظت کروں گا تو مارا نہیں جائے گا ۔"

قائن اپنے گھر اور کھیت سے چلا گیا۔اِس سے بھی بری بات یہ تھی کہ وہ خدا سے دور چلا گیا۔اُس نے اپنے غرور کے باعث خدا کی آگاہی اور تنبیہ پر کان نہیں دھرا تھا۔ اُس نے اپنے بھائی سے محبت رکھنے اور اُس کے ساتھ رہنے کی بجائے اُس سے نفرت رکھنے اور اُسے مار ڈالنے کو ترجیح دی۔

 The First Murder on Earth. 

When was murder designed? 

Cain and Abel: The primary homicide 

The world's the most established homicide. 

What was the absolute first wrongdoing?

If you want to get all the latest content delivered straight to your inbox.

Join our WhatsApp Group : 

Christian Daily Motivation


Sharing is caring...

If you like this share it with your dear ones. 


 



Post a Comment

0 Comments