What Is Predisposition?: Daily Motivation In Urdu

 What Is Predisposition?: Daily Motivation In Urdu





How might you diminish predisposition?
What is the condition of a biased individual?

تعصب

تعصب معاشرتی کشمکش کی ایک صورت ہے یہ مختلف گروہوں،طبقوں، فرقوں اور قوموں میں موجود ہوتا ہے۔ جب ایک گروہ کے مفادات دوسرے گروہ کی وجہ سے مجروح ہوتے ہیں يا اُن میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے تو نزاعی کیفیت پیدا ہوتی ہے جو کہ مقابلہ، لڑائی جگھڑے اور جنگ و جدل کا باعث بنتی ہے۔ ہر گروہ ایسے موقع کی تلاش میں رہتا ہے جس سے دوسرے کو نقصان پہنچا سکے۔

 اپنے اور غیروں کا فرق ،ملکی اور غیرملکی کی تفریق مختلف فرقوں کا دوسروں سے بالکل الگ رہنا بھی تعصب کی صورتیں ہیں۔

 یہ سمجھا جاتا ہے کہ ایسے لوگوں کو مناسب تعلیم دی جائے اور اُن سے کہا جائے کہ وہ دوسرے لوگوں سے تعاون کریں اِسی میں اُن کی بقا ہے تو ممکن ہے کہ تعصب کم ہو جائے، لیکن اگر حالات پر نگاہ ڈالی جائے تو یہ بات نظر آئے گی کہ آج کی دُنیا میں تعصب نئے انداز اختیار کرتا ہے اور اس کے لیے نئی تاویلیں کی جاتی ہیں۔ اور اِس کا اظہار اِس طرح کیا جاتا ہے کہ اس کا پتہ چل سکے۔

زِندگی کے تمام شعبوں میں اس کی مثالیں ملتی ہیں۔مثلاً ایک علاقے کا افسر اپنے یہاں کے لوگوں کو دوسروں پر ترجیح دیتا ہے۔ ایک صنعت کار یہ کوشش کرتا ہے کہ اہم جگہوں پر اُس کے اپنے خاندان کے لوگ ہوں تاکہ تمام معاملات میں اُس کو اختیار ہو۔ ہمارے یہاں اقربا پروری یا کنبہ پروری کی جو مثالیں ملتی ہیں وہ بھی تعصب کی صورتیں ہیں۔

تعصب کی ماہیت

تعصب ہماری پسند و نا پسند میں ظاہر ہوتا ہے۔ بعض اوقات ہم یہ بتانے سے قاصر ہوتے ہیں کہ ہم کسی چیز کو کیوں پسند کرتے ہیں۔جب ہم سے وجہ ناپسندیدگی پوچھا جائے تو ہم کوئی جواب نہیں دے سکتے یا تاویل سے کام لیتے ہیں۔ یہ تعصب کی ایک سادہ صورت ہے۔

 تعصب کے معنی ہے کسی کے لیے پہلے سے کوئی رائے قائم کر لینا۔ جوکہ اکثر خلاف ہوتی ہے۔تعصب کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہر شخص کا ماحول مختلف ہوتا ہے۔ اُس کی ضرورت، خواہشات اور تمنائیں دوسروں سے مختلف ہوتی ہیں۔ اُس کا دوسروں کے متعلق راۓ قائم کر لینا بھی فطری امر ہے۔ہمارے افعال اور عادات اچھے یا برے ہوتے ہیں۔ بری عادات کو ہم بدلنا چاہتے ہیں اور اچھی عادات پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اِس طرح آپس کی کشمکش کو کسی طرح کم کر سکتے ہیں۔

تعصب کی ابتدا

تعصب کی کوئی جبلی بنیاد نہیں بلکہ یہ ایک معاشرتی عمل ہے جس کے اسباب بھی معاشرے میں ملتے ہیں۔ مثلاً بچوں میں نسلی تعصب کا وجود نہیں پایا جاتا وہ آپس میں خوب مل جل کر کھیلتے ہیں۔لیکن جوں جوں وہ بڑے ہوتے ہیں اُن کو بتایا جاتا ہے کہ دوسرے گروہ سے الگ رہیں تب اُن میں تعصب پیدا ہوتا ہے۔

اسی طرح گروہ میں جو فرق نظر آتا ہے وہ تعصب کا سبب نہیں بلکہ نتیجہ ہے۔ ممکن ہے کچھ گروہ کچھ عرصہ تک ساتھ رہیں اور اُن میں فرق محسوس نہ ہو۔ لیکن جب ایک گروہ یہ خیال کرے کہ اُس کی انفرادیت ختم ہو رہی ہے تو اپنے طریقوں سے خود کو الگ ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

 اقلیتی گروہ یا فرقے کے لوگ اپنے سکول، عبادت گاہ اور اپنی بستیاں الگ بناتے ہیں تاکہ وہ اپنی ثقافت کو برقرر رکھ سکیں۔ زبان، لباس،لب و لہجہ اور رہن سہن سے ہم گروہوں میں تفریق کر سکتے ہیں۔ گورے کالے بھی ایک دوسرے کے ساتھ اطمینان سے کھیلتے کودتے ہیں جب تک اُنہیں اپنے رنگ کا احساس نہ دلایا جائے۔

جو ہم میں سے نہ ہو اُس سے نفرت کا خیال غلط ہے کیونکہ ہم اجنبی و غیر لوگوں کو بعض اوقات خوش آمدید کہتے ہیں۔یہ درست ہے کہ اُن کی آمداُس وقت اچھی لگتی ہے جب تک کہ وہ ٹھیک طرح سے رہیں جہاں اُنہوں نے ہمیں کسی قسم کا نقصان پہنچایا ،یا چالاکی یا عیاری سے کام لیا تو ہم اُن سے نفرت کرنے لگیں گے مثلاً جیسے انگریز یہاں تاجر بن کر آئے تو ہم نے اُن کو خوش آمدید کہا ، لیکن اُنہوں نے آہستہ آہستہ پر نکالنے شروع کر دیئے اور ہم سے ہمارا ملک چھین لیا اِس لیے انگریزوں سے ہماری نفرت حق بجانب ہے۔

نتیجہ

 تعصب پیدا کرنے میں تجربے کے بجائے رویے کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔ ہندو، یہودی، امریکی یا انگریز سے ہماری نفرت اسی کا نتیجہ ہے۔

What is predisposition? 

What makes individuals be one-sided? 

How might you diminish predisposition? 

What are bias and their sorts? 

What is the condition of a biased individual?

Post a Comment

0 Comments