Why Is Empowering Others Significant?: Daily Motivation In Urdu

Why Is Empowering Others Significant?: Daily Motivation In Urdu  

Advantages of empowering others.
How would you energize and like others?



دوسروں کی ہمت افزائی

دُنیا میں ہر شخص یہ چاہتا ہے کہ لوگ اُس کے بارے میں اچھے خیالات رکھیں۔

اِس کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ حتی الامکان دوسروں کی ہمت افزائی کرتے رہیں۔ آپ جب کبھی کسی کی ہمت افزائی کر دیتے ہیں تو وہ بے حد خوش ہو کر آپ کے پاس سے اٹھتا ہے۔ آپ کی ہمت افزائی کی بدولت اُس شخص کی زندگی خوشگوار ہو جاتی ہے اور اِس بات کا بھی امکان رہتا ہے کہ وہ خود بھی اپنے بارے میں بہتر رائے قائم کرنے لگے۔

آپ کے ہمت دلانے سے اُس شخص کے عزم و استقلال میں بھی اضافہ ہو جائے گا اور وہ اپنی منزل کی طرف آسانی سے بڑھتا چلا جائے گا۔ 

ہم اِس بات کے متمنی رہتے ہیں کہ ہمارے ساتھی ہماری کوششوں کی داد دیں، یہی سبب ہے کہ ہمت افزائی کی بدولت اِس قدر کامیابیاں دیکھنے میں آتی ہیں۔ یہ ہمت افزائی کی کرشمہ سازی تھی کہ سڑکوں پر اخبار بیچنے والے لڑکے کروڑ پتی بن گئے اور کمزور ونخیف لوگ طاقتور پہلوان بن گئے۔ ہمت افزائی نے سینکڑوں بلکہ ہزاروں انسانوں کی زندگی میں انقلاب برپا کر دیئے۔ زخم خوردہ دلوں پر مرہم ریکھ دیا اور نہ جانے کتنے آدمیوں کو تباہی و بربادی اور خود کشی سے بچا لیا۔ہمت افزائی کرنے میں آپ کا کچھ خرچ بھی نہیں ہوتا۔ صرف تھوڑی سی توجہ کی ضرورت ہے اور ذرا سا وقت خرچ کرنا پڑتا ہے۔ہمت افزائی کی مختلف صورتیں ہوا کرتی ہیں۔ کہیں پر صرف ایک مختصر سا پرچہ لکھ دینا کافی ہو جاتا ہے، کہیں دو چار معمولی لفظوں سے کام چل جاتا ہے۔

Why is empowering others significant? 

How would you energize and like others? 

Advantages of empowering others. 

Supporting and empowering others.

Post a Comment

0 Comments