What Is The Reward Of Faith | The Story Of Talmud In Urdu

What Is The Reward Of Faith | The Story Of Talmud In Urdu

The power of true prayer.
The reward of faith
 

ایمان کا اجر

 اسرائیلیوں کو تین تہواروں پر یروشلیم آنے کا حکم دیا گیا تھا ایک موقع پر یوں ہوا کہ شہر میں پانی کی قلت ہوگئی وہاں ایک شخص رہتا تھا جسے لوگ پاکباز کہتے تھے وہ تین کنووں کا مالک تھا اُس سے کنووں کا پانی استعمال کرنے کے لئے پوچھا گیا اور وعدہ کیا گیا کہ اُس کے کنوؤں کو مقررہ تاریخ تک دوبارہ پانی سے بھر دیں گے اور پانی نہ بھرنے کی صورت میں چاندی کے سکوں کی مقررہ رقم ادا کی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق وہ دن آگیا لیکن وہاں بارش نہ ہوئی۔ اور تینوں کنویں خشک تھے کنوؤں کے مالک نے صبح کے وقت وعدہ کی گئی رقم لینے کے لیے پیغام بھیجا اور گرین کا بیٹا نکدیمن نے اپنے لوگوں کی خاطر اِس ذمہ داری کو لیا تھا اُس نے جواب بھیجا :" دن ابھی شروع ہوا ہے اور ابھی وقت ہے۔"

 وہ ہیکل میں گیا اور دعا کی کہ خدا بارش بھیجے اور مجھے اِس ساری صورتحال سے رہائی دے جس کا میں نے بیڑا اٹھایا ہے۔ اُس کی دعا کا جواب دیا گیا بادل جمع ہوئے اور بارش ہونے لگی۔ جیسے ہی وہ شکر گزاری کے ساتھ ہیکل سے باہر نکلا اور وہ اپنے قرض خواہ سے ملا، جس نے اُس سے کہا :"اب وقت ختم ہو چکا ہے، کیونکہ شام ہو گئی ہے۔ اِس لیے اپنے معاہدے کے مطابق مجھے اپنی وعدہ کی گئی رقم ادا کر۔"

ایک دفعہ پھر نکدیمن نے دعا کی اور دیکھو بادل غائب ہوگئے اور ڈوبے ہوئے سورج کی چمک دار شعاعیں اُس جگہ پر پڑنے لگیں جہاں وہ آدمی کھڑا تھا اور یہ ثابت ہو گیا کہ دن کے سورج کی روشنی ابھی تک وہاں تھی کیونکہ سورج کی روشنی عارضی طور پر بادلوں کے پیچھے چھپی ہوئی تھی

What is the power of confidence?
What are the fundamentals of confidence?
What are the outflows of confidence?
The power of true prayer
 

Post a Comment

0 Comments