Your Personal Charm And Attraction: Daily Motivation In Urdu
![]() |
| Your personal charm and attraction |
ذاتی سحر اور کشش
ذاتی
سحر اور کشش اُن تمام صفات کا مجموعہ ہے جنہیں عام طور پر پسند کیا جاتا ہے۔ ممکن
ہے آپ بہت زیادہ ذہین یا دلکش نہ ہوں لیکن آپ کی ذات اگر ظاہر انگیز ہے تو آپ ہر
جگہ مقبول ہوں گے اور ہر جگہ جان محفل بن جائیں گے۔ کچھ لوگ فطری طور پر سحر انگیز
ہوتے ہیں لیکن عام طور پر اِس خوبی کو اجاگر کرنا پڑتا ہے۔ ذرا خود اپنے بارے میں
اندازہ لگائیے کہ آپ میں ذاتی سحر پایا جاتا ہے کہ نہیں؟
ذاتی
سحر ایک بالکل علیحدہ شے ہے اور حسن و خوبصورتی ایک دوسری چیز،
دنیا میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی ذات میں بلا کا سحر ہے
لیکن اس کے باوجود وہ خوش شکل اور بلا قامت نہیں۔ عام طور پر لوگ سب سے زیادہ
انسان کی ظاہری وضع قطع سے متاثر ہوتے ہیں۔ لہٰذا سب سے پہلے اپنے لباس کا خیال
رکھنا چاہیے۔
ہمیشہ
اپنی بساط کے لحاظ سے بہترین لباس پہننا چاہیے۔ عمدہ ملبوسات پر جو کچھ خرچ ہو گا
وہ کبھی رایگاں نہیں جائے گا۔ اس بات کا بھی خیال رکھیے کہ آپ کا لباس میلا کچیلا اور
گرد آلود نہ ہو۔ کپڑے باقاعدگی سے برابر دھلتے رہیں۔ قمیض کے کالر اور کفوں کا خاص
خیال رکھنا چاہیے اگر پسینہ بہت زیادہ آتا ہے تو اِس کے لیے خوشگوار اور بھینی
بھینی مہک والے سینٹ یا عطر کا استعمال کرنا چاہیے۔ جوتوں کی مرمت اور صفائی کا
خیال رکھنا بھی بے حد ضروری ہے۔
جسم
کی صفائی کے لیے غسل کرنا نہایت ضروری ہے۔ دن میں کم از کم دو بار دانتوں کی صفائی
بھی لازمی ہے۔ اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں يا پان کھاتے ہیں تو آپ کے لیے یہ بھی لازمی
ہے کہ آپ اپنے منہ کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔اگر کہیں آپ کے منہ سے بدبو آ گئی
تو پلک جھپکتے ہی آپ کا سارا سحر ٹوٹ جائے گا۔
اپنے
سر کے بالوں کو ہمیشہ درست رکھیے۔ خوب اچھی طرح سے اُنہیں برش کیجئے۔ اپنے ہاتھوں
اور ناخنوں کی طرف توجہ کیجئے، ناخنوں کو برابر تراشتے رہیے اور اِن کی صفائی
کا خیال رکھیے۔ اسی طرح اپنے ہاتھوں کو بھی اپنے کام کی مناسبت سے حتی الامکان صاف
رکھیے۔
دراصل
ہمارے جسم کی بھی ایک زبان ہوتی ہے۔ ہمارے بیٹھنے کا انداز، ہمارے اٹھنے کا انداز،
گفتگو کرنے کا انداز یہ سب کچھ ہماری شخصیت کی ترجمانی کرتا ہے۔ بہ الفاظ دیگر
ہمارا جسم ہمارے مزاج کے بارے میں بتاتا ہے۔ جب ہم اچھے موڈ میں ہوں تو ہمارے چہرے
سے اطمینان جھلکتا ہے۔غصّہ ہوں تو ہمارے چہرے سے وحشت عیاں ہوتی ہے۔ با اثر افراد
ہمیشہ مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ وہ نرمی سے کام لیتے ہیں۔ اپنے ماتحتوں کے ساتھ
بھی خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کے چہرے سے اطمینان ٹپکتا ہے۔ اُن کو اپنے
اوپر اعتماد ہوتا ہے۔
What is your own appeal and fascination?
Individual appeal and fascination.
Your own appeal and fascination.
Your personal charm and attraction.

0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.