How To Control Anger? _Daily Motivation In Urdu
![]() |
| Why do I get instantly angry? |
فوری اشتعال
ذرا
ذرا سی بات پر مشتعل ہو جانا ایک موذی مرض سے کم نہیں ہے۔ فوری اشتعال سے ہمیشہ
نقصان ہوتا ہے اور انسان کی شخصیت کا سحرختم ہو جاتا ہے اس کی ہر دل عزیزی میں کمی
واقع ہو جاتی ہے۔
فوری اشتعال پر قابو:
فوری
اشتعال پر کیسے قابو پایا جا سکتا ہے؟
فرض
کیجئے آپ نے چند دوستوں کو کسی تقریب میں مدعو کیا ہے۔ اپنے چھوٹے بھائی کو ہدایت
کی تھی کہ اُن کی خاطر مدارات کے لئے کچھ لوازمات بازار سے لا کر رکھے اور ڈرائنگ
روم میں فرنیچر وغیرہ ذرا سلیقے سے سجا دے۔ لیکن جب آپ کے دوست گھر پُہنچے تو
ڈرائنگ روم میں کرسیاں وغیرہ بدستور اِدھر اُدھر بکھری پڑی تھیں۔ سوفوں کے گرد پوش
غائب تھے۔ ایش ٹرے قالین پر پڑے تھے۔ ایسی صورت میں آپ نے کیا کیا ہو گا؟ اندر جا
کے بھائی پر برسنا شروع کر دیا ہو گا۔ ممکن ہے ایک آدھ تھپڑ بھی رسید کر دیا ہو یا
دوستوں کی موجودگی میں ہی اُسے بلا کر ڈانٹ ڈپٹ کی ہو۔ یہ دونوں طریقے نامناسب
ہیں۔ایسے ہی کچھ مواقع ہوتے ہیں، جب انسان فوری اشتعال میں آ سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ
مندرجہ بالا صورت حال میں یہ سوچنا شروع کر دیتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں ہوا؟ ممکن
ہے بھائی کسی ضروری کام کے لیے چلا گیا ہو یا اُسے یاد نہ رہا ہو، آخر آپ خود بھی
تو بعض اوقات کوئی ضروری کام کرنا بھول جاتے ہیں۔ اسی طرح کوئی بھی خلاف خواہش
صورت حال دیکھ کر یک لخت چراغ پا ہونے کی بجائے صرف چند لمحوں کے لیے سوچئے کہ
ایسا کیوں ہوا؟ اِس کی فلاں وجہ ہو سکتی ہے۔ اور جیسے ہی آپ اس سبب کی گہرائیوں
میں الجھیں گے آپ کے خیالات بٹ جائیں گے اور اُن کی شدت میں کمی آ جائے گی۔
اگر آپ اِس ہدایت پر مستقل عمل کریں تو فوری اشتعال کی خامی
ہمیشہ کے لیے دور ہو سکتی ہے۔
ہمارے
ایک شناسا ہیں۔ اچھے خاصے ٹھنڈے مزاج کے آدمی ہیں لیکن اگر کبھی کھانا کھاتے یا
اخبار پڑھتے وقت ٹیلیفون کی گھنٹی بج اٹھے تو اُنہیں بری طرح غصّہ آ جاتا ہے۔
ریسیور اٹھا کر اس بری طرح دھاڑتے ہیں کہ دوسرا یقینا اچھل پڑتا ہے۔ بہت ممکن ہے
رات کو سوتے وقت، غسل کرتے وقت یا کسی دلچسپ ناول کا مطالعہ کرتے وقت فون آنے پر
آپ کا بھی یہی حال ہوتا ہو لیکن اگر گھنٹّی کی آواز سنتے ہی صرف ایک لمحے کے لیے
یہ سوچ لیں کہ آخر کون ہو سکتا ہے اس وقت؟ خبر نہیں کس ضرورت کے تحت اُس نے فون
کیا ہو؟ میرا خیال ہے یہ فلاں صاحب ہوں گے یا شاید وہ صاحب جنہیں میں نے کل فلاں
کام کے لئے کہا تھا۔ ممکن ہے کام ہو گیا ہو اِس طرح سوچے گے تو ریسیور اٹھاتے وقت
آپ کا لہجہ اشتیاق بھرا ہو گا جس سے سننے والا آپ سے گفتگو کرنے میں دلچسپی محسوس
کرے گا اور ممکن ہے اس دلچسپی میں آپ ہی کا فائدہ ہو۔
اِس
قسم کے طرز عمل کےبار بار اعادے کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی طبیعت میں ایک
دلچسپی کے باعث آپ ہی کا فائدہ ہو۔ جو آپ کی شخصیت کو سحر انگیز اور ہر دل عزیز
بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
خلاف
منشا صورت حال دیکھ کر اِس پر یک لخت مشتعل ہونے کے بجائے اُس کی وجوہ پر چند
لمحوں کے لیے غوروفکر کو بنیادی اصول کے طور پر اپنا لیجئے اگر آپ ایک مرتبہ فوری
اشتعال کا شکار ہو گئے تو اِس کے ردعمل میں پیدا ہونے والی صورت حال نہ جانے کب تک
آپ کو ذہنی طور پر پریشان اور رنجیدہ رکھے۔
For what reason am I generally irate and bothered?
For what reason do I get right away irate?
How would you mitigate outrage rapidly?

0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.