Abraham And Lot |. Daily Bible Story In Urdu

 Abraham And Lot |. Daily Bible Story In Urdu


What is relationship between Abraham and Lot?
Lesson from Abraham and Lot.


لوط کو پہلے چننے کا حق

ابرہام اور لوط آہستہ آہستہ سفر کرتے کرتے ملک کنعان میں پُہنچ گئے۔ تو بھی ابرہام کسی جگہ زیادہ عرصہ قیام نہیں کرتا تھا۔ وہ پانی اور چراگاہوں کی تلاش میں ملک کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھرتا رہا۔ وہ ایک بات نہیں بھولتا تھا۔ وہ جہاں بھی ڈیرےلگاتا پہلے خُدا کی حمد اور شکرگزاری کرتا۔ وہ یاد کرتا کہ خدا نے اُور شہر سے نکلنے کے دن سے لے کر آج تک میری مدد، حفاظت اور رہنمائی کی ہے۔

خُدا نے اپنے وعدہ کے مطابق ابرہام کو برکت دی۔ وہ بہت دولت مند ہو گیا۔اُس کے پاس کثرت سے بھیڑ بکریاں تھیں۔ لوط کے پاس بھی بہت بھیڑ بکریاں تھیں۔ اُن دونوں کے پاس مال مویشی اتنے زیادہ تھے کہ اُنہیں ہر وقت نئی نئی چراگاہوں کی تلاش میں رہنا پڑتا تھا۔ اُن کی بھیڑ بکریاں اور مویشی اتنے زیادہ تھے کہ بہت جلد گھاس کا ایک ایک تنکا چر جاتے تھے۔

جونہی وہ ڈیرے لگانے کی کسی نئی جگہ پر پہنچتے تھے اُن کے نوکر اور چرواہے چشمے یا کنویں کی طرف بھاگتے تاکہ پانی کا حصہ پہلے حاصل کر لیں۔اِس بات پر کئی دفعہ ابرہام کے چرواہوں اور لوط کے چرواہوں میں جھگڑا ہو جاتا۔ اِن جھڑپوں کے دوران وہ زور زور سے بولتے، شور مچاتے اور گتھم گتھا ہو جاتے۔ دونوں گرہوں کی کوشش ہوتی تھی کہ اپنے اپنے مالک کے گلوں اور ریوڑوں کے لیے بہترین حصے پر پہلے حق حاصل کر لیں۔

ایک دن ابرہام نے لوط سے اِس معاملے پر بات کی:" ہمارے خاندانوں میں اِس طرح لڑائی جھگڑا نہیں ہونا چاہیے۔ ہم دونوں کے پاس اتنے مال مویشی ہیں کہ ہم اکٹھے نہیں رہ سکتے۔ ہمیں جدا ہو کر الگ الگ جگہوں پر رہنا ہو گا۔"

ابرہام لوط سے عمر میں بہت بڑا تھا۔اِس لیے علاقہ چننے کا پہلا حق اُسے ملنا چاہیے تھا مگر اُس نے کہا:"لوط! مشرق اور مغرب کی طرف غور سے دیکھ۔ سارا ملک تیرے سامنے ہے۔ فیصلہ کر کہ تُو کس طرف جائے گا۔ میں اُس سے مخالف سمت چلا جاؤں گا۔"

لوط نے دریائے یردن کی وادی کے سر سبز اور شاداب میدان دیکھے۔ وہ علاقہ مغرب میں خشک اور جھاڑیوں والے علاقے سے کیسا بہتر اور نفع بخش نظر آتا ہو گا!

لوط نے یردن کی وادی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:"میں اُس طرف جاؤں گا۔"

اُنہوں نے اُداس دلوں کے ساتھ ایک دوسرے کو الوداع اور خُدا حافظ کہا۔ لوط اپنے خاندان اور سازوں سامان اور مال مویشی ساتھ لے کر سر سبز اور شاداب وادی میں چلا گیا۔ اُس کے چلے جانے کے بعد خُدا نے ابرہام سے کہا:" اپنی چاروں طرف نظر دوڑا۔ جو ملک تُو دیکھ رہا ہے میں وہ ہمیشہ کے لیے تیری نسل کو دوں گا۔وہ اُس کے مالک ہوں گے۔"

ابرہام خُدا کے اِس وعدے سے بہت خوش ہوا اور اُس کی شکر گزاری اور حمد و ستائش کرتا ہوا لوط کی مخالف سمت روانہ ہو گیا۔

What is the connection among Abraham and Lot?

For what reason did Lot pick Sodom and Gomorrah?

A lesson from Abraham and Lot story.


 

Post a Comment

0 Comments