The Murder of Abel: Talmud
![]() |
| How was Abel killed? |
آدم اپنی بیوی حوا کے پاس گیا اور وہ حاملہ ہوئی اور اُس کے دو بیٹے
اور تین بیٹیاں پیدا ہوئیں۔
حوا نے پہلوٹھے کا نام قائین یہ کہہ کر رکھا:" کہ مجھے خداوند سے ایک مرد ملا اور دوسرے بیٹے کا نام اُس نے ہابیل یہ کہہ کر رکھا کہ ہم دنیا میں کچھ نہیں لائے اور ہم اپنے ساتھ دنیا میں سے کچھ نہیں لے کر جائیں گے۔"
جب بچے جوان ہوئے تو اُن کے باپ نے اُن میں سے ہر ایک کو زمین
میں سے ملکیت دی قائین کسان اور ہابیل چرواہا بن گیا۔
کچھ عرصہ گزرنے کے بعد وہ خداوند کے لیے ہدیہ لائے۔قائین کھیت
کے پھل بطور ہدیہ لایا اور ہابیل اپنی بھیڑ بکریوں کے کچھ پہلوٹھے بطور ہدیہ لایا۔
ہابیل نے سب سے عمدہ اور بہترین جانوروں کو منتخب کیا جبکہ
قائین نے کم ترین اور گھٹیا قسم کے پھل پیش کیے۔ اِس لیے قائین کا
ہدیہ منظور نہ ہوا۔جب دونوں ہدیے خدا کی حضوری میں پیش ہوئے تو آسمان سے آگ نازل
ہوئی اور اُس نے ہابیل کی پیش کردہ قربانی کو چھوا۔ یہ خدا کی طرف سے قبولیت کا
اظہار تھا۔ یوں حسد قائین کے دل میں پیدا ہوا اور اُس نے پکا ارادہ کیا کہ جب
مناسب موقع ملا تو وہ اپنے بھائی کو مار دے گا۔
تب ایک ایسا موقع آیا جب قائین اپنے کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا۔
ہابیل میدان کے پار چراگاہ کی طرف اپنے ریوڑ چرا رہا تھا۔
قائین غصب ناک روح سے ہابل کے قریب آیا اور کہا:" تُو کیوں اِس زمین پر جو کہ میری ملکیت ہے، اپنےریوڑ رکھنے اور چرانے کے لیے لاتا ہے؟"
ہابیل نے جواب دیا :"تو نے کیوں میری بھیڑوں کا گوشت کھایا؟ تُو نے کیوں اُن کی پشم سے اپنے لباس تیار کیا؟ اُس گوشت کے لئے جو تو نے کھایا اور اُس لباس کے لئے جو تو نے بنائے مجھے اُن کی قیمت دے کیونکہ وہ میرے ہیں بالکل اسی طرح جس طرح یہ میدان تیرا ہے پھر میں اس میں سے ہمیشہ کے لیے باہر نکل جاؤں گا اور پھر کبھی اس میں داخل نہ ہو گا۔"
تب قائین نے اپنے بھائی سے کہا:"دیکھ ۔۔۔ تُو میرے اختیار میں ہے اگر میں تجھے آج بلکہ ابھی قتل کرنا چاہوں تو کون تیری موت کا بدلہ لے گا؟"
ہابیل نے جواب دیا:" خدا، جس نے ہمیں اِس زمین پر رکھا ہے۔"
"وہ منصف ہے جو راستباز آدمی کو اُس کے کاموں کے اور شریر کو اس
کی شرارت کے مطابق بدلہ دیتا ہے تو مجھے قتل نہیں کرسکتا اور نہ اس عمل سے چھپ
سکتا ہے۔ وہ یقینا تجھے سزا دے گا بلکہ ان برے الفاظ کے لیے بھی جو تو ابھی مجھ سے
کہہ چکا ہے۔"
اس جواب سے قائین اور زیادہ غصے سے بھر گیا اور جس اوزار سے وہ کام
کر رہا تھا اسی سے اپنے بھائی کو مارا اور وہ مر گیا۔
یوں ہابیل کا خون اُس کے بھائی قائین کے ذریعہ بہا اور خون میدان کے
ساتھ ساتھ بہتا ہوا اُس جگہ تک گیا جہاں ہابیل کا ریوڑ تھا۔
اس جلد بازی کے بعد قائین بہت زیادہ غمزدہ ہوا اور زار زار رویا۔ تب
وہ اٹھا اور اُس نے میدان میں ایک گڑھا کھودا اور دن کی روشنی میں اپنے بھائی کے
بدن کو دفن کیا۔
اور اِس کے بعد خداوند قائین پر ظاہر ہوا اور اسے کہا:" تیرا بھائی کہاں ہے؟"
اور قائین نے جواب دیا:" میں نہیں جانتا! کیا میں اپنے بھائی کا محافظ ہوں؟"
تب خداوند نے کہا:" تو نے یہ کیا کیا؟ تیرے بھائی کا خون
زمین سے مجھے پکارتا ہے، تو سوچتا ہے کہ میں تیرے جرم کو نہیں جانتاجس کا تو مرتکب
ہوا ہے اور اب تو اس کا انکار نہیں کرے گا۔ اِس لئے تو زمین پر لعنتی ہوا جس نے
اپنا منہ کھولا کہ تیرے بھائی کا خون لے۔ جب تو زمین کی کھیتی کرے گا تو وہ تجھے
اپنا پھل نہ دے گی اور تو روئے زمین پر فراری اور آوارہ ہو گا۔"
سو قائین خداوند کے حضور سے چلا گیا اور عدن کے مشرق کی طرف جا بسا۔

1 Comments
God bless you
ReplyDeletePlease do not enter any spam link in the comment box.