Saint Peter biography in Urdu

Saint Peter Biography In Urdu

St. Peter the head of the Church.
According to one tradition, St. Peter was crucified upside down. The Lord Jesus Christ made Peter the ruler of the heavens and earth. Therefore, the symbol of St. Peter is an inverted cross and two keys. 

   خُداوند یِسُوع مسیح کے12 رسول                                                           

پطرس .1

          چٹان کی طرح مضبوط

نام

پطرس وہ نام ہے جسے خداوند یسوع مسیح کے رسولوں کی جماعت کے سردار کی پہچان ہوتی ہے اس کا نام نئے عہدنامہ میں ہر جگہ سر فہرست نظر آتا ہے تاہم اسے صرف ایک ہی نام سے نہیں بلکہ مختلف القاب سے نوازا گیا شمعون اس کا پیدائشی نام تھا۔

گلیل کی جھیل کے کنارے کنارے جاتے ہوئے اس نے شمعون اور شمعون کے بھائی اندریاس کو جھیل میں جال ڈالتے دیکھا کیونکہ وہ ماہی گیر تھے

( مرقس 16:1)

مقدس متی اسے پطرس کہتا ہے " تو اس نے دو بھائیوں شمعون کو جو پطرس کہلاتا ہے اور اس کے بھائی اندریاس کو جھیل جال ڈالتے دیکھا " ( متی 18:4) گھریلو معاملات اور خاندانی زندگی میں جب کبھی پطرس سے بات چیت کی ضرورت محسوس ہوتی تو اسے شمعون کے نام سے ہی پکارا جاتا تھا " شمعون کی ساس تپ سے پڑی تھی تو انہوں نے فوراً اس کی خبر اسے دی" ( مرقس 3:1) جب قرنیلیس کو پطرس سے ملاقات کرنے کو کہا گیا تو اسے شمعون کو بلانے کی تلقین کی گئی تھی" اب یافا میں آدمی بھیج اور شمعون کو جو پطرس کہلاتا ہے بلوا لے" ( رسولوں کے اعمال 5:10) خُداوند خود بھی اکثر اوقات پطرس کو شمعون کہہ کر ہی مخاطب ہوتے تھے۔ مچھلی کا شکار کرتے وقت، قیصریہ فلپی میں اختیار امامت سوپنتے وقت، وفاداری کی تنبیہ کرتے ہوئے، انکار کی پیشن گوئی کرتے وقت ، جتسمنی باغ میں پطرس کو شمعون کہا گیا۔ مختصراً یہ کہ پطرس سے شخصی اور ذاتی تعلقات رکھنے والا ہر شخص اسے شمعون کے نام سے پکارتا تھا۔

متی کی انجیل میں خُداوند شمعون پطرس کو کیفا کا نام دیتا ہے۔ " اور میں تجھ سے کہتا ہوں کہ تُو كيفا ہے اور میں اس کیفا پر اپنی کلیسیا بناؤں گا اور عالم اسفل کے دروازے اُس پر غالب نہ آئیں گے۔"

( ( متی 18:16

 یوحنا کی انجیل میں پطرس کو" شمعون بر یونا " کہا گیا ہے۔ " اور جب وہ ناشتہ کر چکے تھے یسوع نے شمعون پطرس سے کہا اے شمعون بر یونا کیا تو ان سے زیادہ مجھے پیار کرتا ہے۔ "

( ( یوحنا 15:21

یونا پطرس کے باپ کا نام تھا جس کے معنی فاختہ اور کیفا اور پطرس کے معنی چٹان یا پتھر کے ہیں۔ یسوع یہ نام دے کر شمعون پر ظاہر کرنا چاہتا ہے کہ اے شمعون تُو جو ڈرپوک اور مضطرب فاختہ کی طرح ہے اگر مجھے استاد مان لے تو میں تجھے چٹان بناؤں گا۔پطرس یونانی اور کیفا ارامی زبان کے الفاظ ہیں جن کے معنی چٹان یا پتھرکے ہیں۔

پیشہ،کاروبار اور زندگی

پطرس ماہی گیر تھا اور یسوع نے اسے مچھلی کا شکار کرتے ہوئے بلایا وہ شادی شدہ اور کفر ناحوم کا رہنے والا تھا۔پطرس صوبہ جلیل کا رہنے والا تھا۔ " جلیلی بہت شدت پسند لوگ تھے، استاد مزاجی،سرکشی اور فساد ان کی فطرت میں کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ وہ کسی بھی لیڈر کا ساتھ دینے اور حکومت کے خلاف سرکشی اور بغاوت کرنے کو ہر وقت تیار رہتے۔ وہ جلد باز اور بلاوجہ طیش میں آنے والے لوگ تھے وہ معمولی معمولی باتوں پر فتنہ کھڑا کر دیتے۔

لیکن اپنے ملک کے لیے اولوالعزم اور جانباز قسم کے انسان تھے وہ تہی دستی اور محتاجی کے شکار نہ تھے۔"  

یہودیوں کی ایک تعلیمی کتاب تالمود کے مطابق جلیلی اپنی عزت و ناموس کی خاطر عزیز ترین چیز سے ہاتھ دھونے کو ترجیح دیتے ۔ وہ غصیلے، محرک، شتاب کار، جذباتی اور مہماتی اور مرتے دم تک وفادار رہنے والے لوگ تھے۔ پطرس بھی انہی لوگوں میں سے تھا۔

میر مجلس

 بارہ میں سے پطرس، یعقوب اور یوحنا کا ایک گروپ تھا جو مسیح کے خصوصی مشیر، صلاح کار اور قریبی تھے۔ جب یائیر کی بیٹی کو زندہ کیا تو یہ تین شاگرد یسوع کے ساتھ تھے۔ اور اس نے سوائے پطرس اور یعقوب اور یوحنا کے کسی کو اپنے ساتھ آنے نہ دیا۔

(( مرقس 37:5

 اناجیل اربعہ میں پطرس کا مقام دوسرے رسولوں کے نمائندے اور میرمجلس کا سا ہے۔ وہی ہر مشکل بات اور سوال کی وضاحت خداوند سے دریافت کرتا ہے۔ " تب پطرس نے اس سے کہا کہ اے خداوند تو تمثیل ہم ہی سے کہتا ہے یا سب سے ؟ "

( ( لوقا 14:12

پطرس نے ہی خداوند سے پوچھا کہ " اے خداوند کتنی دفعہ میرا بھائی میرا گناہ کرے اور میں اسے معاف کروں کیا سات دفعہ تک "

( ( متی 21:18

جب یسوع نے کہا کہ ہجوم میں سے کسی نے اسے چھوا ہے تو پطرس نے ہی یسوع سے کہا تھا ، کہ" اے استاد لوگ تُجھے دبائےلیتے اور تجھ پر گرے پڑتے ہیں۔"

((لوقا 45:8

پطرس پہلا شخص ھے جس نے ایمان کے عقیدے کا اقرار کیا اس لیے یسوع نے اس سے بہت بڑا عہد کیا،" میں تجھے کہتا ہوں کہ تو کیفا ہے۔ اور میں اس کیفا پر اپنی کلیسیا بناؤں گا ۔ اور عالم اسفل کے دروازے اس پر غالب نہ آئیں گے۔"

( ( متی 18:16

اس لحاظ سے کلیسیا میں شامل ہونے والا پہلا شخص تھا۔ اور یوں اسے بنیادی پتھر بھی کہا گیا۔ اسی لئے پطرس سب مسیحیوں کو روحانی عمارت کے زندہ پتھرکہتا ہے۔" اور تم زندہ پتھروں کی مانند روحانی گھر بنتے جاؤ یعنی ایک مقدس کی کہانت جو یسوع مسیح کے وسیلے سے خدا کو پسندیدہ اور روحانی قربانیاں گزرا نے۔ "

((1- پطرس 5:6

رسولوں کے پہلے ابواب میں عیاں ہے کہ پطرس کی کلیسیا کا سردار ٹھہرا۔ کیونکہ یہودا اسکریوتی کی جگہ نئے رسول کے چناؤ کا ضمنی انتخاب پطرس ہی کی قیادت میں ہوا۔ اسی نے عید نزول پر تمام دنیا سے آئے ہوئے لوگوں کے سامنے یسوع کی منادی کا آغاز کیا

(( رسولوں کے اعمال باب 2

 پطرس ہی نے یوحنا کے ساتھ لنگڑے کو شفاء دی، " تب پطرس نے کہا سونا چاندی تو میرے پاس ہے نہیں، مگر جو میرے پاس ہے تجھے دیتا ہوں یسوع مسیح ناصری کے نام سے اٹھ اور چل پھر ۔"

( (اعمال 6:2

پطرس کا سب سے عظیم اور انقلابی قدم غیرقوم قرنیلیئس کو مسیحی کلیسیا میں شامل کرنا تھا(اعمال 10 باب) یہودی قوم خود کو چنیدہ قوم تصور کرتے تھے اور غیر قوم کو شامل کرنا اپنی توہین خیال کرتے تھے لیکن پطرس نے قرنیلیس کو کلیسیا میں شامل کر کے ایک ایسی راہ ہموار کی جس پر ہر کوئی چل کر مسیح تک پہنچ سکتا تھا۔ یروشلیم کی پہلی مجلسِ عامہ میں پطرس نے ہی کلیسیا کے عالمگیر ہونے کی تعلیم کا اعلان کیا کہ توبہ کرکے اور بپتسمہ پا کر مسیح میں شامل ہو سکتے ہیں۔ " وہ یہ سن کر خاموش رہے اور خدا کی تمجیدکرکے کہنے لگے کہ بلا شک و شبہ خدا نے غیر قوموں کو بھی زندگی کے لیے توبہ کی توفیق عطا فرمائی۔

((اعمال 11: 18

خدمت اور شہادت

پطرس کے بارے میں چند روایات ہیں جو اس کی خدمت گزاری اور شہادت کا تذکرہ بھی کرتی ہیں

 1

پطرس انطاکیہ کا پہلا اسقف مقرر ہوا اور اسقف کی حیثیت سے اس نے کلیسیا کی سات سال تک خدمت کی۔ انطاکیہ کے لوگ ہی پہلے مسیحی کہلائے۔

(( اعمال 11: 26

2

 انطاکیہ کے بعد پطرس ایشیائے کوچک میں آیا اور ممکن ہے اس نے جو خط تحریر فرمایا اور پنتس، غلا طیہ، کپادوکیہ ،آسیہ اور بتونیہ میں بکھرے ہوئے مسیحیوں کے نام ہو

((1 پطرس 1:11

3

پطرس تقریباً 61 ء میں روم آیا اور وہیں شہادت پائی۔ اِس کے متعلق کافی دلچسپ روایات اور کہانیاں رقم کی گئی ہے۔ ایک کہانی بتاتی ہے کہ پطرس کی شمعون ساحر سے دوبارہ بحث و تکرار ہوئی اس نے پطرس سے جادو کا مقابلہ کرنا چاہا۔ جب اس نے ہوا میں کالا بازی لگائی تو گر کر مر گیا۔ شمعون ساحر کی ہلاکت اور بے شمار تبدیلیوں کی روپذیری نے عام مخالفت کو جنم دیا۔ اغرپا کے ماتحت نے پطرس کی منادی قبول کی تو پطرس کو لعن طعن کی گئی۔ تب مسیحیوں نے پطرس کو ہجرت کرنے پر مجبور کیا۔ پطرس نے اپنے دوستوں کی بات قبول کی اور شہر چھوڑنے کا ارادہ کر لیا۔ جب وہ شہر سے باہر جا رہا تھا تو اس نے یسوع کو روم میں داخل ہوتے دیکھا تب پطرس نے کہا،"اے اُستاد تُو کدھر جاتا ہے؟ " یسوع نے کہا، " میں روم میں مصلوب ہونے جارہا ہوں" پطرس نے کہا،" تو دوبارہ مصلوب ہونے جا رہا ہے؟ " ہاں پطرس وہاں مجھے دوبارہ صلیب پر لٹکایا جائے گا۔" پطرس جان گیا کہ یسوع وہ مصائب برداشت کرے گا جن سے وہ بھاگ رہا ہے۔ لہذا پطرس دوبارہ روم میں آیا اور ہر مخالفت کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔ آخر کار اسے بھی صلیب دینے کا حکم صادر کیا گیا۔ جسے اُس نے خندہ پیشانی سے قبول کیا اور التجا کی کہ اسے الٹا مصلوب کیا جائے کیونکہ وہ اس لائق نہیں کہ اپنے استاد کی طرح مصلوب ہو۔ اس کی ہمت اور دلیری دیکھ کر بہت سے لوگوں نے مسیحیت قبول کی اور پطرس کی سب سے بڑی صفت یہ تھی کہ وہ انسانی کمزوری کے باعث جتنی مرتبہ گرا، خدا کی محبت،فیاضی اور معافی کی بخشش پر ایمان رکھ کربڑی جرت مندی کے ساتھ دوبارہ اٹھ کھڑا ہوا۔ لوقا پطرس کے انکار کی کہانی یوں لکھتا ہے، " تب خُداوند نے مڑ کر پطرس پر نگاہ کی اور پطرس کو خداوند کی وہ بات یاد آئی جو اس نے کہی تھی کہ آج مرغ کے بانگ دینے سے پہلے تو تین مرتبہ میرا انکار کرے گا۔

دُعا

 اے قادر مطلق خُدا تُو نے مقدس پطرس کو کلیسیا کا چوپان ٹھہرایا۔ اور ہمیں رسولی عقیدے کی چٹان پر قائم کیا، بخش دے کہ ہم اس کی تعلیم سن کر پورے طور پر اپنے اعمال میں قائم رہیں۔ اور جب کبھی انسانی کمزوری کی بدولت حقیقی راہ سے بھٹک جائیں تو مقدس پطرس کی طرح جرات مندی کے ساتھ دوبارہ راہ راست پر

  گامزن ہو جائیں تاکہ ہم اپنے پیارے رہنما اور اُس کے جانشینوں کی ہدایت کے ساتھ ہمیشہ کی وراثت حاصل کریں ۔ آمین۔

 

Holy person Peter memoir. 

What does Saint Peter address? 

St. Peter the Apostle. For what reason was St. Peter executed? 

St. Peter the head of the Church.


If you like this article share it with your dear one's.

                Sharing is caring...

Post a Comment

3 Comments

Please do not enter any spam link in the comment box.