What Punishment Did God Give To Adam And Eve - Daily Bible Story In Urdu

What Punishment Did God Give To Adam And Eve - Daily Bible Story In Urdu

What were the result of Adam and Eve's non-compliance?
Punishment to Adam and Eve


آدم اور حوا کی خُدا سے دوری

جب خُدا نے آدم کو بلایا تو آدم اور حوا خدا سے ملنے آہستہ آہستہ آگے آئے۔خدا بڑی اداس نظروں سے اُس قصوروار جوڑے کو دیر تک دیکھتا رہا۔ اُس نے ان سے پوچھا:" تم چھپتے کیوں ہو؟" آدم نے ہکلاتے ہوئے جواب دیا:" میں آپ سے ملتے ہوئے ڈرتا تھا کیونکہ میں ننگا ہوں۔" خدا نے پوچھا:" کیا تم نے وہ پھل کھایا ہے جو نیکی اور بدی کی پہچان عطا کرتا ہے؟" آدم بولا:" اِس میں میرا کوئی قصور نہیں۔مجھے حوا نے اُکسایا تھا۔"

حوا نے بھی کہا:" میرا کوئی قصور نہیں۔ سانپ نے مجھے بہکایا تو میں نے وہ پھل کھایا۔"

 خُدا نے باری باری اُن دونوں سے کہا: " میری نافرمانی کرکے تم نے اِس خوبصورت دنیا کو بگاڑ دیا۔بالکل خراب کر دیا۔

 اب پھولوں اور فصلوں کے بیچ میں کانٹے دار جڑی بوٹیاں اُگا کریں گی۔ تمہیں سخت اور تھکا دینے والی محنت کرنی پڑے گی۔"

  اِس کے بعد جو کچھ ہوا وہ اوربھی افسوس ناک تھا۔

خدا نے کہا:" اب تم اِس باغ میں نہیں رہ سکتے۔ ہم یہاں اکٹھے سیر اور باتیں کیا کرتے تھے۔ لیکن اب تم نے اپنی مرضی کرنا پسند کیا ہے۔ اِس کا مطلب ہے کہ تم نے مجھ سے دور جانا پسند کیا ہے۔ اب ضرور ہے کہ تم دنیا میں جاؤ اور اپنا راستہ خود بناؤ۔ اور جب وقت پورا ہو جائے گا تو تم مر جاؤ گے۔"

آدم اور حوا غمناک اور پشیمان دل کے ساتھ باغ عدن سے نکل گئے۔

خُدا کے قاصد فرشتے آتشی تلواروں کے ساتھ جنت کے پھاٹکوں پر پہرہ دینے لگے۔ایسا معلوم ہوتا تھا کہ بنی آدم ہمیشہ کے لئے جنت سے محروم ہوگئے ہیں۔

What were the results of Adam and Eve's non-compliance?

What discipline did God provide for Adam and Eve?

What was Adam and Eve discipline?

If you want to get all the latest content delivered straight to your inbox.

Join our WhatsApp Group : 

Christian Daily Motivation


Sharing is caring...

If you like this share it with your dear ones. 


Post a Comment

0 Comments