The Great Storm | The Story of Noah and the Ark | Noah The Righteous Man | Daily Bible Story in Urdu

 The Great Storm | The Story of Noah and the Ark | Noah The Righteous Man | Daily Bible Story in Urdu

Noah man of God
The great storm



      نوح کا کشتی بنانا

 قائن کے ہاتھوں اپنے بھائی ہابیل کا قتل دنیا میں برائی کا شروع تھا۔ اگرچہ لوگ ہر طرح کی خوبصورت اور کارآمد چیزیں ایجاد کرنے اور بنانے لگے تھے۔مگر انہوں نے خدا کی نافرمانی کرنے اور ایک دوسرے کودکھ دینے اور تکلیف پہنچانے کے بھی بہت سے طریقے بنا لیے تھے۔

  خدا جانتا تھا کہ میں جو کچھ بھی کروں گا یہ لوگ نیک بننے اور مجھ سے محبت رکھنے کی طرف نہیں پھریں گے۔وہ تو میری بات بھی نہیں سنیں گے۔ سب چیزیں نہایت خراب اور بوسیدہ ہوگئی تھیں۔ اب اُن کا صفایا کئے بغیر چارہ نہ تھا۔سب کچھ نئے سرے سے شروع کرنا ضروری تھا۔

 مگر خدا کو ایک آدمی مل گیا جو اُس سے محبت رکھتا اور اُس کے حکموں پر چلتا تھا۔وہ وہی کام کرتا  جو اُس کے خاندان اور ارد گرد کے سارے لوگوں کے لئے درست اور اچھا ہوتا تھا۔ اُس آدمی کا نام نوح تھا۔

  ایک دن خُدا نے نوح کو بتایا کہ میں کیا کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ خدا نے کہا :"ضرور ہے کہ میں ساری برائی کا خاتمہ کر دوں۔ انسانوں نے اپنے برے اور ظالمانہ کاموں سے میری دنیا کو بالکل خراب کردیا ہے۔ میں سیلاب بھیجوں گا جو سب کچھ برباد اور تباہ کر دے گا۔لیکن تُو اور تیرا خاندان بچے رہو گے۔ تم ایک بہت بڑی کشتی بناؤ۔"

  خدا نے نوح کو کشتی کا خاکہ اور نمونہ دیا اور اسے کشتی کی لمبائی چوڑائی اور اونچائی کا ناپ بھی بتایا تھا تاکہ وہ اُس سیلاب سے بچ جائیں جو وہ بھیجنے کو تھا۔ یہ کشتی مضبوط لکڑی سے بنائی جانی اور اُس پر رال لگانی تھی تاکہ پانی اندر نہ آ سکے۔

ضروری تھا کہ کشتی اتنی بڑی ہو کہ اُس میں نوح ،اُس کی بیوی اُس کے تین بیٹے ان کی بیویاں رہ سکیں۔اِس کے علاوہ خدا نے نوح سے کہا:" کہ کشتی میں ہر قسم کے جانوروں کے جوڑوں کے لیے جنگلے اور باڑے بنا  تاکہ ہرقسم کے چو پاؤں،پرندوں،رینگنے والے جانداروں اور دوسرے جانوروں کا ایک ایک جوڑا سیلاب سے بچ جائے۔"

  نوح نے خدا کے حکم کے مطابق سارا کام کیا۔ اتنی بڑی کشتی بنانے کے لیے سارا سامان جمع کرنے میں بہت وقت لگا۔نوح کے گردونواح میں بسنے والے اور آنےجانے والے لوگ دیکھتے تو حیران ہوتے نوح کیا کر رہا ہے۔وہ اُس کا مذاق اڑانے لگے لیکن نوح اپنے کام میں مصروف رہنے کے ساتھ ساتھ سب لوگوں کو خبردار کرتا رہا کہ بہت بڑا سیلاب آنے والا ہے۔وہ انہیں نصیحت کرتا :" اپنے برے کاموں سے باز آؤ اور خدا کے حکموں پر عمل کرو۔" لیکن کوئی شخص بھی نوح کی باتوں کی پرواہ نہ کرتا تھا۔


What is the tale of Noah and the Ark? 

The extraordinary tempest. 

Noah the upright man. 

Day by day Bile story

If you want to get all the latest content delivered straight to your inbox.

Join our WhatsApp Group : 

Christian Daily Motivation


Sharing is caring...

.If you like this share it with your dear ones

 

 

Post a Comment

0 Comments