What Was The First Sin Of Human In Urdu? | The First Sin Story In Urdu | Daily Bible Story
![]() |
| The first sin of Adam and Eve |
آزمائش والا پھل
باغ عدن میں آدم اور حوا بہت خوش تھے۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ کوئی چیز اُن کی خوشی میں خلل نہ ڈال سکتی تھی۔ البتہ ایک شخص خدا کی بنائی ہوئی ساری کائنات کو بگاڑنے کی سازش کر رہا تھا۔ وہ تھا خدا کا دشمن،" شیطان " جو ساری اچھی اور خوبصورت اور دلکش چیزوں سے نفرت کرتا اور عداوت رکھتا تھا ۔
سانپ سارے جانوروں میں سب سے چا لاک اور مکار جانور تھا۔ ایک دن شیطان سانپ کے روپ میں آ کر حوا سے آہستہ آہستہ کہنے لگا :" کیا خدا نے واقعی کہا ہے کہ تم اِن خوبصورت درختوں میں سے کسی کا پھل نہ کھانا ؟" حوا نے جواب دیا:" ہرگز نہیں، ہم جو پھل چاہیں کھا سکتے ہیں اور کھاتے ہیں۔سوائے اُس ایک درخت کے جو باغ کے بیچ میں ہے۔ خدا نے کہا ہے کہ ہم اُس درخت کا پھل ہرگز نہ کھائیں کیونکہ
" اگر کھائیں گے تو مر جائیں گے۔
سانپ نے آہستہ سے سسکارتے ہوئے کہا :"یہ بات سچ نہیں ہے۔ خدا جانتا ہے کہ اگر یہ پھل کھاؤ گے تو خدا کے مانند عقل مند اور ہوشیار
" ہو جاؤ گے۔ اِسی لیے اُس نے تمہیں یہ پھل کھانے سے منع کیا ہے۔
حوا ممنوعہ درخت پر گچھوں میں لٹکتا ہوا رسیلا اور لذیذ پھل نئی نظر سے دیکھنے لگی کہ یہ کیسا دلکش ہے! وہ تصور کرنے لگی کہ یہ بہت مزے دار ہوگا! پھر وہ سوچنے لگی کہ جیسا سانپ نے کہا ہے ویسا عقلمند اور سمجھدار بننا کیسی عمدہ بات ہو گی۔ پھر اُس نے پکا ارادہ کر لیا اور جلدی سے آزمائش کرنے والے پھلوں میں سے ایک پھل توڑ لیا کیونکہ اب وہ اُسے اچھا لگنے لگا تھا۔ اُس نے اُس پھل میں سے کھایا اور جا کر باقی آدم کو دیا کہ وہ بھی کھالے۔
لیکن وہ دونوں اپنے اپنے آپ کو عقل مند اور ہوشیار محسوس کرنے کی بجائے شرمندہ ہونے لگے۔ انہوں نے عقل اور محبت کرنے والے خدا کی نافرمانی کی جو اُن کا خالق اور دوست تھا۔
شام ہوئی تو وہ خدا سے ملنے کے لئے آگے نہ بڑھے۔ وہ شرمندہ تھے کیونکہ انہوں نے خدا کا حکم توڑا تھا ۔انہوں نے بڑے بڑے پتے توڑ کر اپنے بدن ڈھانپنے کی کوشش کی اور پھر چپکے سے جھاڑیوں میں جا چھپے۔ اِس سے پہلے ہر شام وہ خدا کی محبت بھری آواز کا شوق سے انتظار کیا کرتے تھے۔ لیکن اب خدا کی جانی پہچانی آواز آئی تو وہ ڈرنے لگے۔ خدا پکار رہا تھا :" اے آدم تُو کہاں ہے؟" وہ نظریں جھکائے جھاڑیوں کے پیچھے سے نکلے تاکہ اُس خُدا سے ملیں جسے اب وہ دیکھنا نہیں چاہتے تھے۔
When was the main sin in Bible?
For what reason does Adam fault the principal sin?
The main sin Bible story.
The primary sin of Adam Eve.


1 Comments
Khuda or zida barkat dy
ReplyDeletePlease do not enter any spam link in the comment box.