A New Beginnings in Life: Daily Bible Story in Urdu
![]() |
| A message of new life |
نئی شروعات
آخر
کار جب بارش رک گئی تو نوح کو تیز آندھی چلنے کی آواز آئی۔وہ کشتی کے چاروں طرف
اُس کی سیٹیاں سن کر بہت خوش ہوا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ اِس سے زمین کو سوکھنے
میں مدد ملے گی۔
رفتہ رفتہ پانی اترتا گیا۔کشتی جو بہت دنوں تک ادھر اُدھر تیر
رہی تھی چر چراتے اور دھب دھب کا شور کرتے ہوئے کوہ اراراط کے پہاڑ پر رُک اور ٹک
گئی۔ اُنہیں ایک دفعہ پھر زمین پر مضبوطی سے جم کر کھڑے ہونا کیسا اچھا لگا ہو گا!
لیکن ابھی وہ اپنی پناہ گاہ سے باہر نکلنے کی جرات نہیں کر سکتے تھے۔
نوح
نے مزید چھ ہفتوں تک انتظار کیا۔ پھر اُس نے ایک کوا چھوڑا تاکہ دیکھے کہ زمین پر
ٹکنے کی جگہ ہے کہ نہیں۔ کوا آزاد ہونے پر بہت خوش ہوا اور ھوا میں ادھر اُدھر
اڑتا اور درختوں کی چوٹیاں ظاہر ہونے کا انتظار کرتا رہا۔ پھر نوح نے ایک کبوتری
اڑائی۔ وہ بھی ادھر اُدھر اڑتی رہی مگر شام کے وقت کشتی پر نوح کے پاس واپس آ گئی۔
نوح نے ہاتھ بڑھا کر اُسے آہستہ سے پکڑ لیا اور کشتی کے اندر کر لیا۔ ایک ہفتہ اور
انتظار کرنے کے بعد اُس نے کبوتری کو دوبارہ اڑایا۔ اس دفعہ کبوتری زیتون کی ایک
تازہ پتی اپنی چونچ میں لیے واپس آئی۔ نوح اور اُس کا خاندان ایک دفعہ پھر سر سبز
اور شاداب چیز کو دیکھ کر بہت خوش ہوئے اور جوش سے بھر گئے۔
نوح
نے صبر سے ایک اور ہفتہ انتظار کیا اور تیسری دفعہ کبوتری کو اڑایا۔ وہ واپس نہ
آئی۔ اب نوح نے یقین سے جان لیا کہ زمین پر اتنی سوکھی جگہ ہے کہ ہم سب کشتی سے
نکل کر جا سکتے ہیں۔ اُس نے کشتی کی بڑی چھت ہٹا دی اور دن کی خوشگوار روشنی اندر
آنے لگی۔ اب تو سارے جانور بھی بہت خوش ہوئے اور اپنی اپنی بولیاں بولنے اور طرح
طرح کی آوازیں نکالنے لگے۔ تب خُدا نے نوح سے کہا:"تم سب کشتی سے باہر نکل
آؤ۔ سیلاب ختم ہو گیا ہے۔"
A new beginning in life.
A new beginning a new life.
A message of new life.
What do you say to a new life?

0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.