The Great Flood Rain Rain Rain | Daily Bible Story in Urdu

 The Great Flood Rain Rain Rain | Daily Bible Story in Urdu

The message behind the Noah's ark
The great flood Bible Story


بارش بارش بارش

ایک عرصہ تک نوح کشتی بنانے میں لگا رہا۔ساتھ ساتھ وہ لوگوں کو قائل کرنے کی کوشش کرتا تھا کہ اپنی روشیں بدلیں اور خُدا سے کہیں کہ ہم اپنے کاموں پر شرمسار ہیں اور توبہ کرتے ہیں۔
 ایک دن ہتھوڑی کی ٹھک ٹھک بند ہو گئی۔نوح کی کشتی مکمل ہو گئی  لیکن ابھی بہت سا کام کرنا باقی تھا۔ کشتی کے سارے سواروں،انسانوں اور حیوانوں کے لئے کھاناجمع اور تیار کرنا تھا۔ پھر جانوروں کو جمع کرنا تھا۔ نوح کا خاندان بھی اسی طرح محنت سے کام کرتا تھا۔
 آخر کار تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ خُدا نے کہا:"اب کشتی میں داخل ہونے کا وقت آ گیا ہے۔ نوح تم اور تمہارے خاندان کے لوگ

 

"سب کشتی میں چلے جاؤ۔ایک ہفتے بعد بارش شروع ہو جائے گی۔
 نوح نے اُس ہفتے کے دوران ساری چیزیں کشتی میں رکھیں،سارےجانوروں اور اپنے خاندان کو کشتی میں سوار  کرا دیا۔ ٹھیک ایک ہفتے بعد جیسا خُدا نے کہا تھا بارش شروع ہو گئی۔ نوح اور سارے جاندار حفاظت سے کشتی میں ما جودتھے۔اب خُدا نے کشتی کی کھڑکی بند کر دی۔
 رات دن موسلا دار بارش ہوتی رہی۔بہت جلد اُس بارش سے ندی،نالےاور دریا کناروں سے باہر بہنے لگے۔پانی اُس بڑی کشتی سے آ ٹکرایا۔ پانی چڑھا تو کشتی چر چرائی جیسے بوجھ سے کراہ رہی ہو۔ آہستہ آہستہ پانی نے اُسے اوپر اٹھا لیا۔ اب وہ سب پانی پر تیر رھے تھے۔
 وہ بڑی کشتی سیلاب اور بارشں کے تھپیڑے کھاتی ہوئی آہستہ آہستہ ادھر اُدھر تیرنے لگی۔لیکن نوح نے اپنا کام عمدگی اور مہارت سے کیا تھا۔کشتی محفوظ تھی۔پانی کسی طرح بھی اُس کے اندر نہیں آ سکتا تھا۔
 ہوتے ہوتے سیلاب کا پانی اتنا چڑھ گیا کہ زمین پر مشہور اور جانے پہچانے نشان ڈوب گئے۔یہاں تک کہ تھوڑے ہی دنوں بعد اونچے اونچےپہاڑوں کی چوٹیاں بھی ڈوب گئیں۔ چاروں طرف سوائے پانی کے کچھ نظر نہ آتا تھا۔کیا انسان کیا حیوان سب پانی میں ڈوب گئے۔
 چھ ہفتوں  تک اسی طرح بارش ہوتی رہی۔ 

  اور اُس کے خاندان کو نہیں بھولا تھا۔آخر کار اُس کے وعدے کے مطابق بارش تھم گئی۔مگر خُدانوح 


The message behind Noah's Ark. 

Noah flood Bible refrain. 

The incomparable Flood Bible refrain. 

The Biblical flood story. 

The rundown of Noah's Ark and flood.

If you want to get all the latest content delivered straight to your inbox.

Join our WhatsApp Group : 

Christian Daily Motivation


Sharing is caring...

If you like this share it with your dear ones. 


 


Post a Comment

0 Comments