The Offering of Cain and Abel in Urdu | Daily Bible Story in Urdu

 The Offering of Cain and Abel in Urdu | Daily Bible Story in Urdu

The outline of Cain and Abel's offering.
The Offering of Cain and Abel


       قائن اور ہابل کا نذرانہ

  آدم اور حوا کے باغ عدن سے نکالے جانے کے بعد اُن کے ہاں دو بیٹے پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے پہلے کا نام قائن رکھا۔ وہ بڑا ہو کر کا شکار بنا اور فصلیں کاشت کرنے لگا۔ چھوٹے کا نام ہابل تھا۔وہ چرواہا بنا۔

  ایک دن دونوں بھائیوں نے خدا کے حضور نذرانے پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔قائن اپنے کھیتوں سے سنہری اناج لایا۔ ہابل اپنے گلے سے چن کر ایک برہ لایا۔ خدا نے اُن کے عمدہ نذرانے دیکھے اور پھر اُن دونوں بھائیوں کو دیکھا۔ خُدا نے دیکھا کہ وہ کیسے انسان ہیں۔ وہ جان گیا کہ ہابل مجھ سے محبت رکھتا اور مجھ پر ایمان رکھتا ہے۔اِس لیے اُس نے ہابل اور اُس کا نذرانہ قبول کیا۔

  خدا نے قائن کا نذرانہ رد کر دیا۔ قائن محبت سے خالی مغرور اور اپنی مرضی کرنے والا تھا اِس لئے خدا نے اُسے قبول نہ کیا۔ قائن بہت غضبناک ہوا۔ اُس نے غصے سے تیوری چڑھائی اور خدا کے حضور سے نکل جانے کو مڑا۔ مگر اُس کے جانے سے پہلے خدا اُس سے مخاطب ہوا اور بولا:"قائن تُو کیوں غضب ناک ہے اور تیرا منہ کیوں بگڑا ہوا ہے؟ اگر تُو نیکی کرتا تو اس وقت خوش ہوتا اور میں تیرا نذرانہ قبول کرتا۔ لیکن بدی جنگلی جانور کی مانند ہے۔ وہ بالکل قریب دبکی بیٹھی ہے تجھ پر جھپٹ کر اپنے قابو میں کر لے۔ تجھے اُس کے خلاف لڑنا چاہیے۔"

  لیکن قائن خدا کی بات سننا نہ چاہتا تھا۔ اُس نے خدا کی آگاہی اور تنبیہ کی کوئی پرواہ نہ کی۔ وہ غصے سے بھرا ہوا نہایت بد مزاجی سے وہاں سے نکل کر اپنے کھیتوں میں چلا گیا۔ اب وہ ہابل سےنفرت کرنے اور عداوت رکھنے لگا کیونکہ وہ نیک تھا اور خدا اُس سے راضی تھا۔

 

The Offering of Cain and Abel. 

What was Cain's contribution? 

What was God's admonition to Cain? 

The outline of Cain and Abel's contribution.

If you want to get all the latest content delivered straight to your inbox.

Join our WhatsApp Group : 

Christian Daily Motivation


Sharing is caring...

.If you like this share it with your dear ones

Post a Comment

0 Comments