The Sky Is A Limit: Daily Bible Story In Urdu![]() |
| What does the tower of Babel represent? |
آسمان ہی حد ہے
نوح
اور اُس کے بیٹے کاشکاری کرنے لگے۔ اُس کے پوتے اور پوتیاں پیدا ہوئیں اور بعد میں
اُن کی نسل بھی بڑھی۔ نوح نے ایک تکستان لگایا۔
جیسے
نوح کو خُدا نے ہدایت کی تھی وہ دُنیا میں بڑھے اور اُسے معمور کرنے لگے۔ ایک گروہ
نے فیصلہ کیا کہ ہم کسی جگہ آباد ہو جائیں اور اپنا نام مشہور کریں۔
اُنہوں نے ایک میدان دیکھا تو کہنے لگے:" ہم اسی میدان میں رہے گے۔ ہم اتنا بڑا اور اونچا برج بنائیں گے کہ کسی نے بھی نہ دیکھا ہو گا۔ اِس طرح ہم دور دور تک مشہور ہو جائیں گے۔ ہم خود آسمان تک پُہنچ جائیں گے۔"
وہ
ایک دم کام میں لگ گئے۔ اُنہوں نے گارے اور بھوسے سے اینٹیں بنائیں اور اُنہیں آگ
میں پکایا۔ اینٹیں جوڑنے کے لیے اُنہوں نے چونے کی جگہ تارکول استعمال کیا۔لیکن
خُدا اِس کام سے خوش نہیں ہوا۔ خُدا کو یہ سب دیکھ کر بہت غصہ آیا کہ انسان ایک
دفعہ پھر اپنی مرضی کر رہا ہے اور بے جا غرور کرنے پر تلا ہوا ہے۔ انسان اتنا خود
غرض اور مغرور ہو گیا ہے کہ میرے منصوبوں پر عمل کرنا نہیں چاہتا جو میں نے بڑی
حکمت سے اُس کے لیے بنائے ہیں۔ خُدا جانتا تھا کہ یہ لوگ ہمیشہ بیوقوفی کی راہ پر
چلتے رہیں گے۔ بہت جلد یہ ویسے ہی برے اور شریر ہو جائیں گے جیسے طوفان سے پہلے کے
لوگ تھے۔ چنانچہ خُدا نے اُنہیں چاروں طرف پراگندہ کرنے کا فیصلہ کر لیا تاکہ شیخی
باز اور ناموری حاصل کرنے کے خواہش مند بڑھنے نہ پائیں۔
خُدا نے اُن کی زبانوں میں اختلاف ڈال دیا۔ اب وہ ایک دوسرے کی
بات سمجھ نہیں سکتے تھے۔ یہ بات خُدا کے اُس منصوبے کا حصہ تھی کہ وہ دُنیا میں
برائی پھیلانے اور اُس پر مصیبت اور تباہی لانے کے لیے صلاح مشورہ نہ کر سکیں جیسا
نوح کے زمانے کے لوگوں نے کیا تھا۔
بابل
کا گھمنڈی برج ادھورا رہ گیا۔ زیادہ عرصہ نہیں گزرا تھا کہ وہ گر کر اینٹوں کا
ڈھیر بن گیا۔
What does the pinnacle of Babel represent?
For what reason did God annihilate the tower of Babel?
Pinnacle of Babel synopsis.
What befell the tower of Babel?

0 Comments
Please do not enter any spam link in the comment box.