What Was God's Guarantee To Noah?: Daily Bible Story In Urdu

What Was God's Guarantee To Noah?: Daily Bible Story In Urdu

For what reason did God give Noah a rainbow?
Rainbow is an indication of God's guarantee.


آسمان میں قوس قزح

نوح اور اُس کا خاندان کشتی سے نکل کر تازہ اور کھلی ہوا میں آئے تو اُن کی خوشی کا کوئی ٹھکانا نہ تھا۔ جانور بھی خوشی سے اچھلنے کودنے اور ادھر اُدھر بھاگنے لگے۔ پرندے چہچہاتے ہوئے ہوا میں اڑنے لگے۔ فضا کی رونق بحال ہو گئی۔ کچھ اور کرنے سے پہلے نوح اور اُس کے خاندان نے خُدا کا شکر ادا کیا کہ اُس نے ایسے خوفناک اور تباہ کن طوفان اور سیلاب میں ہماری حفاظت کی اور بچائے رکھا۔ اُس کی مہربانی اور شفقت کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اُنہوں نے پتھر اکٹھے کر کے کھلے میدان میں ایک قربان گاہ بنائی اور اُس پر خُدا کے حضور قربانی چڑھائی۔

خُدا نے اُنہیں محفوظ رکھا اور دنیا میں نئی شروعات کا موقع فراہم کیا۔

تب خُدا نے نوح اور اُس کے تینوں بیٹوں سم،حام اور یافت کو برکت دی اور کہا:" تمہارے بہت سے بچے ہوں۔ زمین پر پھیل جاؤ اور اُسے معمور کرو۔ دُنیا اور اُس میں سارے جانداروں کی نگہداشت کرو۔ میں تمہارے ساتھ ایک عہد کرتا ہوں کہ پھر کبھی طوفان نہیں بھیجوں گا اور نہ سارے جانداروں کو ہلاک کروں گا۔ میں تمہیں دن اور رات، گرمی اور سردی کے موسم اور فصل بونے اور فصل کاٹنے کے موسم دیتا رہوں گا۔ میں تمہیں ایک نشان دیتا ہوں جو میرے اِس عہد کی ہمیشہ یاد دلاتا رہے گا۔ جب بھی تم آنکھیں اٹھاو اور بادلوں میں قوس قزح دیکھو تو میرا وعدہ یاد کرنا جو میں نے تم سے کیا ہے اور یقین رکھنا کہ میں اِس پر قائم رہوں گا۔"

اِس طوفان اور سیلاب کے بعد جب کبھی بارش ہونے لگتی تو نوح اور اُس کا خاندان تھوڑا بہت ڈر جاتے تھے مگر وہ اوپر دیکھتے کہ بادلوں کو چیر کر روشنی اور دھوپ آ رہی ہے اور آسمان میں قوس قزح چمک رہی ہے تو اُنہیں یاد آ جاتا کہ ہم محفوظ ہیں۔ خُدا اپنا وعدہ پورا کر رہا ہے۔

What is the indication of the pledge between God and Noah? 

Rainbow is an indication of God's guarantee. 

What was God's guarantee to Noah? 

For what reason did God give Noah a rainbow?

Post a Comment

0 Comments