The Creation of Man in the Bible in Urdu | Genesis- God's Creation of Man and Woman In Urdu | خُدا کا انسان بنانا

          

The Creation of Man in the Bible in Urdu | Genesis- God's Creation of  Man and Woman In Urdu | خُدا کا انسان بنانا

   

We are created in God's image
The creation of Man in the Bible | The creation of Adam


      
خدا کا انسان بنانا

خدااپنی بنائی ہوئی وسیع و عریض کائنات اور خوبصورت دنیا کو دیکھ کر خوش ہوتا تھا۔ وہ جانتا تھا کہ مجھے اپنی تخلیق کا سب سے خوبصورت حصہ ابھی بنانا ہے۔

خدا نے کہا کہ: " اب میں انسان بناؤں گا۔ان کے پاس  میرے بارے میں سوچنے، مجھے جاننے اور مجھ سے محبت رکھنے کی عقل 

ہوگی۔

 خدا نے پہلے مرد بنایا جس کا نام آدم رکھا۔ اگرچہ آدم کے پاس پالنے اور کھیلنے کے لیے سارے جانور تھے تو بھی وہ اپنے آپ کو اکیلا محسوس کرتا تھا ۔ اِس لیے خُدا نے عورت بنائی جس کا نام حوّا رکھا تاکہ آدم کی بیوی بنے اور وہ اکٹھے مل کر باتیں کریں، منصوبے بنائیں، ہنسیں، کھیلیں اور ایک دوسرے سے محبّت رکھیں ۔

خدا نے ان دونوں کو برکت دی اور ان سے کہا کہ: " اِن سب چیزوں سے لطف اٹھاؤ جو میں نے پیدا کی ہیں۔تمہارے بچے ہوں گے جو اُس کام میں مدد کریں گے جو میں نے تمہیں سونپا ہے۔ اگرچہ ساری دنیا تمہارے اختیار میں ہو گی مگر تمہیں ہمیشہ میرے تابع فرمان 

رہنا ہوگا۔

خُدا اُن سے محبت رکھتا اور جانتا تھا کہ ان کے لئے کیا بہتر ہے۔ وہ یہ بھی جانتا تھا کہ جب تک وہ میرے حکموں پر عمل کرتے رہیں گے، خوش و خرم رہیں گے۔

 خدا نے آدم اور حوا کو رہنے کے لیے ایک بہت خوبصورت باغ عطا کیا ۔باغ کے درخت لذیذ پھلوں سے لدے ہوئے تھے جنہیں وہ کھا سکتے تھے۔خدا نے اُن سے کہا: " تم آزادی سے پھل توڑ کر کھا سکتے ہو مگر وہ درخت جو باغ کے درمیان میں ہےاُس کا پھل ہرگز 

نہ کھانا۔ اُس درخت کا پھل کھاؤ گے تو مر جاؤ گے۔

   خدا نے سارے جانداروں کو آدم کے پاس بھیجا تاکہ وہ اُن کے نام رکھے۔ آدم اور حوا جانوروں سے باتیں کرتے اور اُن کے ساتھ کھیلا کرتے تھے۔ جانور اُن کے کہنے کے مطابق کرتے اور انہیں کوئی نقصان نہ پہنچاتے تھے۔

آدم اور حوا خدا کی خاطر باغ کی نگہداشت اور باغبانی کرتے تھے۔ وہ سارے درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ اور ہر شام جب موسم خوشگوار ہوتا خُدا اُن کے پاس آتا اور وہ اندھیرا ہونے تک دن بھر کے واقعات کے بارے میں باتیں کرتے رہتے تھے۔ یوں ایک کامل اور اچھا دن تمام ہوتا تھا۔

 

The Creation of Man in the Bible in Urdu

 Genesis- God's Creation of  Man and Woman In Urdu

If you want to get all the latest content delivered straight to your inbox.

Join our WhatsApp Group : 

Christian Daily Motivation


Sharing is caring...

If you like this share it with your dear one's.

              

Post a Comment

4 Comments

Please do not enter any spam link in the comment box.